اداکار ڈیو لِگینو کیلیفورنیا میں مردہ پائے گئے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption 50 سالہ ڈیو لگینو مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے تھے

ہیری پوٹر سیریز کی تین فلموں میں کام کرنے والے برطانوی اداکار ڈیو لگینو امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں مردہ پائے گئے ہیں۔

اتوار کو مہم جوؤں نے ڈیو لگینو کی لاش دیکھی جس کے بعد ان کی لاش کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے وہاں سے لایا گیا ہے۔

ڈیو لگینو کی موت مشکوک انداز میں نہیں ہوئی ہے اور ابتدائی طبی معائنے کے بعد کہا گیا ہے کہ یقیناً ان کی موت گرمی کی وجہ سے واقع ہوئی ہوگی۔

ڈیو لگینو ہیری پوٹر سیریز کی تین فلمون میں ویری وؤلف فینرر گری بیک کے کردار میں نظر آئے ہیں جن میں ڈیتھلی ہالوز فلمیں بھی شامل ہیں۔

اِن یو کاؤنٹی کی پولیس نے ابتدائی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ڈیو لِگینو کی موت شدید گرمی کی وجہ سے واقع ہوئی ہے لیکن پھر بھی موت کے اسباب جاننے کے لیے اِن یو کاؤنٹی طبی تفتیش میں مزید پتہ لگانے کی کوشش کرے گی، کہ ڈیو لِگینو کی موت کیسے ہوئی

اداکار ٹام فیلٹن نے انسٹاگرام پر ڈیو لِگینو کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سنہرے دل کا مالک تھا اور اس کے پاس سب کے لیے وقت ہوتا تھا۔

ہیری پوٹر موویز میں ڈریکو فیلٹن کا کردار نبھانے والے اداکار ٹام فیلٹن کا کہنا تھا کہ یہ ڈیو لگینو کی خصوصیت تھی کہ وہ سکرین پر بلکل الگ نظر آتا تھا لیکن

سکرین سے باہر وہ بہت ہی نرم دل اور مہربان شخصیت کا مالک تھا۔ ٹام کا کہنا تھا کہ میں نے ڈیو لگینو سے بہت کچھ سیکھا۔

ڈیو لگینو نے ٹی وی اور فلموں کے لیے جو کام کیا اس میں سنو وائٹ، ہنٹس مین، اور بیٹمین بیگِنز بھی شامل ہیں

اداکار ڈیولگینو ایک قدآور، مضبوط شخصیت کے مالک اور اپنے وقت کے جانے مانے پروفیشنل باکسر تھے۔

امریکی میڈیا کے رپورٹ کے مطابق ڈیو لگینو کے لواحقین میں ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔