دس چیزیں جن سے ہم لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ Thinkstock

1۔ عمر بڑھنے کے ساتھ آپ مخمصے میں پڑ جاتے ہیں کہ لڑائی میں نیولا جیتے گا یا لنگور۔

مزید جاننے کے لیے (انڈیپینڈنٹ)

2۔ بچے اپنا پہلا لفظ بولنے سے پہلے کئی ماہ تک اپنے ذہن میں اس لفظ کی مشق کرتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (دی ٹائمز)

3۔اس ہفتے تک ارل آف اونسلو چہارم کنزرویٹو کابینہ کے آخری وزیر تھے جن کی داڑھی تھی۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

4۔ کچھوے کے بچے انڈے میں ہوتے ہوئے ایک دوسرے سے بات کر کے انڈے سے نکلنے کے وقت کے بارے میں فیصلہ کرتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (سمتھسونین)

5۔ برطانیہ کے سٹیفرڈشر قصبے میں 12000 افراد میں سے صرف 34 افراد جاب سیکرز الاؤنس لے رہے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (ڈیلی میل)

6۔ چیزیں لپیٹنے کے کام آنے والا بلبلے والی شیٹ کو خون اور جراثیم کے ٹیسٹ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے (نیو سائنٹسٹ)

7۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران تھوڑی دیر کے لیے سو جانا ایک عام بات ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

8۔ دو ہزار سال قبل سوڈان کے لوگ نٹس ایج جڑی چباتے تھے اور ممکن ہے کہ اسی وجہ سے ان لوگوں کے دانتوں میں کیڑا نہیں لگتا تھا۔

مزید جاننے کے لیے (سمتھسونین)

9۔ سمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے لوگ نہ صرف آہستہ چلتے ہیں بلکہ ارد گرد دیکھنے کی صلاحیت میں بھی پانچ فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

10۔ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ ولیم ہیگ کو آپ کوئی بھی تاریخ بتائیں تو وہ آپ کو یہ فوری طور پر بتا دیں گے اس دن کیا دن ہو گا۔

مزید جاننے کے لیے (دی ٹائمز)

اسی بارے میں