اداکار جیمز گارنر چل بسے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

امریکہ میں ٹی وی کے کامیاب پروگرام ’دا راکفورڈ فلائیز‘ اور ’میورِک‘ اور ’دا گریٹ اسکیپ‘ جیسی فلموں کے مشہور اداکار جیمز گارنر 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

گارنر سنہ2008 سے علیل تھے اور لاس اینجلس پولیس کے مطابق اُن کی موت کی وجوہات طبعی ہیں۔گارنر کے مشہور کرداروں میں تفتیش کار جم راکفورڈ کا کردار بے حد مشہور ہوا۔

انہوں نے سنہ1977 میں اپنے کردار کے لیے ایمی انعام جیتا اور سنہ 1974 سے 1980 تک جاری رہنے والے ڈرامے کی 122 قطسوں میں کام کیا۔

ایک دوسرے پروگرام میں انہوں نے پوکر کھیلنے والے بریٹ میورِک کا کردار ادا کیا ۔ یہ ڈرامہ بھی بہت مشہور ہوا اور سنہ 1957 سے 1962 تک اس کی 60 قسطیں نشر ہوئیں۔

ورائٹی میگزین سے تعلق رکھنے والے رچرڈ نٹیل کا کہنا تھا کہ جیمز گارنر کی شخصیت ان کے کرداروں میں جھلکتی تھی۔ جیمز گارنر کے ڈراموں پر بعد میں ٹی وی سیریز بھی بنی جس میں مشہور اداکار میل گیبسن اور جوڈی فاسٹر نے کام کیا۔ اس نئی سیریز میں جیمز گارنر نے بھی ایک کردار ادا کیا تھا۔

جیمز گارنر کو آسکر ایواڈ کے لیے سنہ 1986 میں نامزد کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں