مستقبل کے تاجدار ایک برس کے ہوئے

شہزادہ جارج پہلی سالگرہ پر تصویر کے کاپی رائٹ johnstillwell

پہلی سالگرہ پر بچوں کی تصاویر جاری کرنا شاہی خاندان کی ایک دیرینہ روایت رہی ہے۔

برطانیہ میں ملکہ برطانیہ کے پڑ پوتے اور برطانیہ کے مستقبل کے تاجدار شہزادہ جارج ایک برس کے ہوگئے۔ شہزادہ جارج الیگزینڈر لوئس منگل 22 جولائی کو لندن میں اپنی رہائش گاہ قصر کینزنگٹن میں اپنے والدین کے ہمراہ اپنی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔

ایک سالہ شہزادہ جارج شہزادہ ولیمز اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کے صاحبزادے ہیں۔

ان کی یہ تصویر پہلی سالگرہ کے موقعے پر سرکاری طور پر عوام کے لیے جاری کی گئی ہے۔ شاہی ذرائع کے مطابق شہزادہ جارج بہت ہی چست بچے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ pa

یہ تصویر شہزادہ ولیمز کی ہے جس میں وہ 1983 میں اپنی پہلی سالگرہ پر اپنے والد ولی عہد شہزادہ چارلز اور والدہ شہزادی ڈیانا کے ساتھ مسکرا رہے ہیں۔ شاہی خاندان کی تاریخ میں ان دونوں کی شادی ایک افسانوی شادی کہلاتی ہے۔ تاہم بعد میں شہزادی ڈیانا کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہوگئی، جس کے کچھ ہی برسوں بعد وہ پیرس میں ایک کار کے حادثے میں فوت ہوگئیں۔

مگر برطانوی عوام کی یادوں میں شہزادی ڈیانا آج بھی زندہ ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ pa

دو برس بعد شہزادہ ہیری ڈیانا کی گود میں۔ یہ تصویر 1985 میں ہیری کی پہلی سالگرہ پر لی گئی۔

تصویر کے کاپی رائٹ pa

آج سے کئی عشرے قبل 1949 میں شہزادہ چارلز اپنی پہلی سالگرہ پر اپنی والدہ شہزادی اور مسقبل کی ملکہ برطانیہ الزبتھ کے ساتھ۔

شہزادہ چارلز اپنے والدین کی اولاد نرینہ ہیں۔ شہزادہ چارلز جو مستقبل کے بادشاہ ہیں، اور اب 65 برس کے ہو چکے ہیں۔ اپنی دیرینہ دوست سے شادی کرنے کے بعد وہ لندن میں مقیم ہیں۔

شاہی خاندان کے سب افراد کی طرح وہ خیراتی سرگرمیوں میں بہت دلچسپی سے حصہ لیتے ہیں۔ البتہ کچھ برسوں سے شہزادہ چارلز نے اپنی والدہ ملکہ کی نمائندگی بھی کرنی شروع کر دی ہے، جو مستقبل میں بادشاہت کی ذمے داریاں سنبھالنے کے جانب ایک اہم قدم تصور کیا رہا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ pa

1961 میں ملکہ الزبتھ کا مکمل خاندان۔ یہ تصویر ملکہ برطانیہ کے دوسرے صاحبزادے شہزادہ اینڈریو کی پہلی سالگرہ کے موقعے پر جاری ہوئی اس میں ملکہ کا پورا خاندان یعنی ملکہ الزبتھ، ان کے شوہر شہزادہ فلپس، اکلوتی صاحبزادی شہزادی این اور اگلی نشست پر شہزادہ چارلز بھی نظر آرہے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ pa

اور یہ کون ہے؟ یہ تو خود دادی ملکہ الزبتھ ہیں، جب وہ ایک برس کی ہوئی تھیں۔ وہ 1927 میں اپنی والدہ ملکہ میری کی گود میں نظر آ رہی ہیں۔

ان کے ساتھ ان کے والد شاہ جارج پنجم بھی موجود ہیں۔ جارج پنجم اپنے بڑے بھائی کے بادشاہت سے دستبردار ہونے بعد تاجدار برطانیہ بنے تھے۔