’آئی فون سب سے زیادہ چوری ہونے والا موبائل ہینڈ سیٹ ہے‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ائ فون سب سے زیادہ چوری ہونے والا موبائل فون

برطانوی کی وزارتِ داخلہ یا ہوم آفس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں ایپل آئی فونز کے جدید ماڈل اگست 2012 سے جنوری 2014 تک سب سے زیادہ چوری ہونے والے ماڈلز تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ چوری ہونے والے فونوں میں آئی فون 5، C5، 5S، اور 4S کے بعد بلیک بیری 9790 ہینڈ سیٹس ہوتے ہیں۔

لندن میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار کے تجزیہ سے یہ نتائخ اخد کیے گئے ہیں۔ ان میں دیگر موبائل کمپنیوں کے فون سیمسنگ اور ’ایچ ٹی سی‘ موبائل بھی شامل ہیں۔

ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ انڈسٹری میں لوگوں کے فونز کو سب سے زیادہ محفوظ بنانے والی کمپنی ہے۔

تحقیق کے مطابق، خواتین اور 12 سے 24 سالہ افراد کے فون سب سے زیادہ چوری کیے جاتے ہیں۔

تحقیق کا یہ بھی سامنے آیا ہے کہ لوگوں کے فون زیادہ طور پر ان سے براہ راست چوری کیے جاتے ہیں، ان کی جیب کاٹنے کے ذریعے ہوتے ہیں یا جب لوگ اپنے ہینڈسیٹس کو ایک مختصرعرصے کے لیے کہیں رکھ دیتے ہیں۔

برطانوی وزیر داخلہ ٹریسا مے کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کے تحت جرائم کے کم ہونے کے باوجود، موبائل فونوں کی چوری کی سطح ’تشویش ناک‘ ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ اعداد و شمار کو پڑھ کر صارفین چوروں کی عادات کے بارے میں مطلع ہوں گے۔

انگلینڈ اور ویلز کے جرائم کے اعداد و شمار کے مطابق – 2012 سے 2013 تک ان دونوں ممالک میں ،742000 متاثرین کے موبائل فون چوری ہوئے تھے۔

لیکن برطانوی ہوم آفس کا کہنا ہے کہ ہینڈ سیٹس میں نئی حفاظتی خصوصیات ان اعداد و شمار کو تبدیل کریں گے اور اگلے سال وہ ایک نئی رپورٹ شائع کریں گے۔

ہوم آفس نے بھی کہا ہے کہ ایپل کے iOS 7 آپریٹنگ سسٹم میں نئی حفاظتی خصوصیات شامل کرنے سے میٹروپولیٹن پولیس نے موبائل فونوں کی چوریوں میں کمی ہونے کی نشاندہی کی ہے۔