’تحریک نسواں کا مطلب مردوں سے نفرت نہیں‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ’ہم مردوں اور لڑکوں کی بڑی تعداد کو اس مہم میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ وہ اس مہم میں ہماری مدد کریں‘

مشہور اداکارہ ایما واٹسن نے اقوام متحدہ میں خواتین کے حقوق پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک نسواں کا مطلب مردوں سے نفرت نہیں ہے۔

ایما واٹسن خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر ہیں۔

ہیری پاٹر فلم سیریز سے شہرت پانے والی ایما واٹسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقوام متحدہ کی پہلی مہم ہے اور وہ مرد اور عورتوں کی برابری کے لیے کام کریں گی۔

’ہم مردوں اور لڑکوں کی بڑی تعداد کو اس مہم میں شامل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ وہ اس مہم میں ہماری مدد کریں۔‘

ایما واٹسن نے کہا کہ ان کی پوری کوشش ہو گی کہ اس مہم سے فرق پڑے اور یہ فرق نظر بھی آئے۔

انھوں نے کہا: ’میں چھ ماہ پہلے خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کی خیرسگالی کی سفیر مقرر ہوئی تھی، اور میں جتنا زیادہ تحریک نسواں کے بارے میں بات کرتی ہوں اتنا زیادہ مجھے معلوم ہو رہا ہے کہ جب تحریک نسواں کی بات کی جاتی ہے تو اس کو مردوں سے نفرت کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اس سوچ کو ختم کرنے کی ضرورت ہے: ’میں یہ بات بتانا چاہتی ہوں کہ تحریک نسواں کا مطلب مرد اور عورتوں کے لیے برابری کے حقوق ہے۔