’سیلفی سے سر میں جوئیں پڑتی ہیں‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سے کورسک میں ان بچوں کا سکول میں داخلہ ممنوع ہے جن کے سروں میں جوئیں ہوں

روس کے حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو سیلفی لینا بند کردینا چاہیے کیونکہ سیلفی لینے سے سر میں جوئیں پڑ سکتی ہیں۔

یہ تنبیہہ روس کے علاقے کورسک کے محکمے نے کی ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ سیلفی کے لیے لوگ سر جوڑتے ہیں اور اس وجہ سے جوئیں ایک سر سے دوسرے سر میں منتقل ہو سکتی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سے کورسک میں ان بچوں کا سکول میں داخلہ ممنوع ہے جن کے سر میں جوئیں ہوں۔

ماضی میں کورسک کے اس محکمے کے فیصلے کافی متنازع رہے ہیں۔

اس کے سابق سربراہ نے ایک بار کووں کو مارنے کا کہنا گیا تھا کیونکہ ان کے بقول وہ برڈ فلو پھیلاتے ہیں۔ اسی سابق سربراہ نے ان ممالک سے اشیائے خوردو نوش اور مشروبات درآمد کرنے پر پابندی کی تجویز پیش کی تھی جن سے کریملن کے روابط اچھے نہیں ہیں۔

جوؤں کے بارے میں اس محکمے کے فیصلے کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

ایک شخص سوال کیا: ’کیا یہ محکمہ یہ کہہ رہا ہے کہ زیادہ تر روسی نوجوانوں کے سروں میں جوئیں ہیں؟‘

اسی بارے میں