پیوتن پہلے، اوباما دوسرے نمبر پر

تصویر کے کاپی رائٹ AP

امریکی جریدے فوربز نے 2014 کے 72 با اثر افراد کی فہرست جاری کی ہے جس میں روس کے صدر ویلادیمر پیوتن سرِ فہرست ہیں جبکہ امریکی صدر براک اوباما دوسرے نمبر پر ہیں۔

اس سال پہلے دس با اثر افراد کی فہرست میں دو خواتین ہیں۔ پانچویں نمبر پر جرمنی کی چانسلر اینگیلا مرکل اور چھٹے نمبر پر امریکہ کے فیڈرل ریزرو کی سربراہ جینٹ ییلن۔

اس سال بھارت کے نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔ وہ اس فہرست میں 15ویں نمبر پر ہیں۔

دولت اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی دنیا کے با اثر افراد میں 54 ویں نمبر پر ہیں۔

فوربز کی لسٹ میں مذہب کے حوالے سے دو افراد شامل ہیں۔ چوتھے نمبر پر پوپ فرانسس ہیں جبکہ ایران کے علی حسین خامنہ ای 19ویں نمبر ہیں۔

اس فہرست میں سب سے کم عمر افراد میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ہیں جن کی عمر 30 سال ہے جبکہ 49 ویں نمبر پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ جن کی عمر 31 برس ہے۔

سب سے عمر رسیدہ افراد میں سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز السعود ہیں۔ وہ با اثر افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر ہیں۔

فوربز کی اس سال کی فہرست میں نو خواتین کو جگہ ملی ہے۔

اسی بارے میں