انچن میں 100 گاڑیوں کا تصادم، دو ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption دھند کی وجہ سے ابتدا میں ایک بس اپنے آگے جانے والی کار سے ٹکرائی

جنوبی کوریا کے شہر انچن میں قریباً ایک سو گاڑیوں کے تصادم میں کم از کم دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

ین ہیپ نیوز ایجنسی کے مطابق یہ تصادم بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع ایک پل پر ہوا۔

ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں 42 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھند کی وجہ سے ابتدا میں ایک بس اپنے آگے جانے والی کار سے ٹکرائی۔ جس کے بعد پیچھے سے آنے والی گاڑیاں یکے بعد دیگرے ایک دوسرے سے ٹکراتی چلی گئیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption امدادی کارکن حادثے کے کافی دیر بعد بھی تمام متاثرہ گاڑیوں تک نہیں پہنچ سکے تھے

جس پل پر حادثہ ہوا وہ انچن اور دارالحکومت سیئول کو یونگ جنگ نامی جزیرے پر واقع ہوائی اڈے سے ملاتا ہے۔

حادثے کے بعد سیئول کی جانب جانے والا راستہ اور دوسری طرف کی سڑک کی کئی لینز بند کر دی گئیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ امدادی کارکن حادثے کے کافی دیر بعد بھی تمام متاثرہ گاڑیوں تک نہیں پہنچ سکے تھے۔

ان کے مطابق حادثہ دھند کی وجہ سے ہوا اور اسی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

اسی بارے میں