آپ کو کون سا گیت ہنساتا ہے؟

تصویر کے کاپی رائٹ photo rustam shagayev
Image caption خوشی کا عالمی دن پہلی بار 2013 میں منایا گیا تھا

خوشی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لوگ اس دن کو اس گیت کے نام کریں جسے سن کر ان کے چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے خوشی کے عالمی دن کے موقع پر سٹیو ونڈرز کی میوزک ویڈیو کو نامزد کیا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار نِک برینٹ کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران اقوامِ متحدہ ایک جیوپولیٹیکل طوفان کا سامنا کرتی رہی ہے اور اس میں کچھ ایسا نہیں تھا جس پر ہنسا جا سکے۔

لیکن پھر بھی اقوامِ متحدہ دنیا بھر کے لوگوں سے اصرار کر رہی ہے کہ وہ اس گانے کو نامزد کریں جو ان کی مسکراہٹ کا باعث بنتا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اقوامِ متحدہ کی یہ مہم دکھائی دے رہی ہے، جس میں اپ کو ٹوئٹر پر ’ہیپی نیس ساؤنڈ لائیک‘ کا ہیش ٹیگ اور ’بی ہیپی‘ کے عنوان سے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی ویڈیو دیکھنے کو ملے گی۔

ان کا ویڈیو پیغام چھ مختلف زبانوں میں ہے۔

یاد رہے کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے خوشی کا عالمی دن منانے کا آغاز 2013 میں ہوا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption دنیا بھر کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آج اس گیت کا انتخاب کریں جسے سن کر وہ مسکراتے ہوں

.

اسی بارے میں