آئیوری کوسٹ کا آٹھ سالہ بچہ سوٹ کیس میں سپین سمگل

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والا آٹھ سالہ بچے اب سپین کے شہر سیوطہ میں حکام کے پاس ہے

سپین کی پولیس کا کہنا ہے کہ آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے ایک آٹھ سالہ بچے کو سوٹ کیس میں مراکش سے سپین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق آٹھ سالہ بچے کی سوٹ کیس میں موجودگی کا جمعرات کو اس وقت پتہ چلا جب سپین سے مراکش جانے والی ایک 19 سالہ خاتون کے سوٹ کیس کو کھولا گیا۔

اخبار ال پیس کے مطابق یہ خاتون بچے کی رشتہ دار نہیں ہے۔

سپین کی سول گارڈ کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ جب پولیس نے اس سوٹ کیس کو کھولا تو بچے کی حالت ’بہت تشویش ناک‘ تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption آٹھ سالہ لڑکے کا باپ کنیری آئی لینڈ میں رہتا ہے

آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والا آٹھ سالہ بچہ اب سپین کے شہر سیوطہ میں حکام کے پاس ہے۔

ال پیس کا مزید کہنا ہے کہ آٹھ سالہ لڑکے کا باپ کنیری آئی لینڈ میں رہتا ہے اور امید ہے کہ باپ بیٹے کا ملاپ ہو جائے گا۔

اسی بارے میں