دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ AP

1۔ امریکی اداکار ٹام کروز نے خلائی ادارے ناسا کو اس کی ویب سائٹ ڈیزائن کرنے کے سلسلے میں مشورے دیے تھے۔

مزید جاننے کے لیے (ڈیلی ٹیلی گراف)

2۔اٹلی کے شہر مارسیئل میں منشیات فروش اپنے گاہکوں کو وفاداری کے کارڈ دیتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (دی لوکل)

3۔ امریکہ کی پارلیمان میں تعینات پولیس اہلکاروں کو اس بات کی تربیت دی جاتی ہے کہ وہ بیت الخلا سے باہر جاتے ہوئے اپنے ہتھیار وہاں نہ بھول جائیں۔

مزید جاننے کے لیے (دی ہل)

4۔ سکریبل کے کھیل میں اب Cazh یا پھر lolz ، shizzle ، bezzy جیسے الفاظ کو قبول کیا جاتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے (ڈیلی مرر)

5۔ گھر میں بیئر کشید کرنے کے آلات کی مدد سے مارفین بنانا ممکن ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

6۔ایک نوجوان کا خون پرانی ٹوٹی ہوئی ہڈیاں جوڑنے میں مدد دے سکتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے (سمتھسونیئن میگزین)

7۔ کوے اپنے اوزاروں کے بارے میں بہت محتاط ہوتے ہیں۔ وہ انھیں اپنے پنجوں کے نیچے یا پھر درختوں میں سوراخ کر کے چھپاتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (سائنس نیوز)

8۔ آج کے دور میں ملنے والی سٹرابری پہلی بار اس وقت اگائی گئی جب ایک فرانسیسی جاسوس چلی سےسنہ 1712 میں اس کی جنوبی امریکی اقسام کا بیج لے کر آیا۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

9۔ نیویارک کے امیر ترین طبقے میں بیگمات کو بچوں کو اچھے سکول میں داخلہ دلوانے یا گھر کا بجٹ کامیابی سے استعمال کرنے پر بونس دینے کا رواج ہے۔

مزید جاننے کے لیے (نیویارک ٹائمز)

10۔ پتھر کے اواز قدیم ترین انسانوں سے پہلے بھی پائے جاتے تھے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

اسی بارے میں