’ڈانسنگ مین‘ کے لیے پارٹی

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption ڈانسنگ مین کی پارٹی میں امریکی شخصیت وٹنی تھور بھی آئیں جنھیں رقص کا شوق ہے

دنیا بھر کے لوگوں نے ایک برطانوی سے حمایت کا اظہار کیا ہے جس کے موٹاپے کا انٹرنیٹ پر مذاق اڑایا گیا تھا۔ اور اس کے اعزاز میں امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک پارٹی بھی دی گئی ہے۔

لِورپول کے شہر سے تعلق رکھنے والے شان او برائن کو گذشتہ مارچ میں ایک کانسرٹ میں ناچتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور پھر انٹرنیٹ پر ان کی تصاویر لگا کر ان کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ شان اب لندن میں رہتے ہیں۔

ان کے ساتھ اس قدر برا رویہ دیکھنے کے بعد لوگوں نے انھیں ڈھونڈ کر ان کا ساتھ دینے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی جس میں ان کا نام ’ڈانسنگ مین‘ رکھا گیا تھا۔

لاس اینجلس میں ان کے دورے کے دوران کئی فلمی دنیا کے ستاروں نے ان سے ملاقاتیں کیں اور ٹی وی شوز میں بھی بلایا۔ ’ایل اے ڈاجرز‘ کے ایک بیس بال میچ میں بھی انھوں نے پہلی گیند پھینکی۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption شان او برائن کا ایک کانسرٹ پر مذاق اڑایا گیا تھا

سماجی کارکن مونیکا لیونسکی، موسیقار ڈبلو کے اور موبی نے ان کی پارٹی میں شرکت کی اور گلوکار فیرل ولیمز نے ان کے لیے ایک خاص ویڈیو میسج بھی ریکارڈ کیا جو پارٹی میں بجایا گیا۔

سوشل میڈیا کے ذریعے شان کی کہانی امریکہ میں بہت مشہور ہو گئی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption شان کی پارٹی آوالون نائٹ کلب میں رکھی گئی

شان ایک کانسرٹ پر ڈانس کر رہے تھے جب ان کی ناچتے ہوئے تصاویر لی گئیں تھیں۔ جب انھیں پتہ چلا کہ ان کی تصاویر کھینچی جا رہی تھیں تو وہ پریشان ہو گئے جس کے بعد پھر سے ان کے تصاویر کھینچی گئیں اور ویب سائٹ ’فور چین‘ اور ’ریڈٹ‘ پر لگائی گئیں تھیں۔

ان کی تصاویر کو اس سرخی کے ساتھ لگایا گیا: ’ہم نے اس چیز کو ناچنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ وہ ہمیں ہنستے ہوئے دیکھنے کے بعد رک گیا۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ reuters
Image caption پارٹی میں شان مونیکا لیونسکی سے بھی ملے جو لوگوں کو ہراساں کرنے کے خلاف مہم چلاتی ہیں

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شان کی حمایت میں بھرپور پیغامات سامنے آئے۔

شان نے ’ٹوڈے شو‘ کے حاضرین سے کہا کہ مشہور ہونے کے بعد ان کے تجربات ’باکل غیر حقیقی‘ تھے۔

شان نے یہ بھی کہا کہ انھیں رقص کرنے کا بہت شوق ہے لیکن وہ ’بہت بہت برا ڈانس‘ کرتے ہیں۔

آوالون نائٹ کلب میں اپنی پارٹی پر وہ مونیکا لیونسکی سے بھی ملے جو لوگوں کو ہراساں کرنے کے خلاف مہم چلاتی ہیں۔ مونیکا لیونسکی سابق امریکی صدر بل کلنٹن سے تعلقات رکھنے پر مشہور ہیں۔

اسی بارے میں