دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ uknown

1۔ کافی پینے کا بدترین وقت صبح آٹھ سے نو، دوپہر 12 سے ایک اور شام ساڑھے پانچ بجے سے ساڑھے چھ بجے کے درمیان ہے۔

مزید جاننے کے لیے (ایسپ سائنس)

2۔جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کے گھر میں دو لاکھ 15 ہزار پاؤنڈ کے سرکاری خرچ سے تیار کردہ سوئمنگ پول سکیورٹی مقاصد کے لیے تھا۔

مزید جاننے کے لیے

3۔ ایسٹرڈیم کے شیفول ایئرپورٹ کے قریب ایک پارک کو اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ اس سے شور کی آلودگی میں کمی پیدا ہو۔

مزید جاننے کے لیے (سمتھسونین میگزین)

4۔ بینک ڈکیتی میں کامیابی کا تناسب صبح کے وقت زیادہ ہوتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے

5۔ برطانوی شہریوں میں 32 سال کی عمر میں اپنی ملازمت سے اطمینان ہوتا ہے۔ اوسطا 3 ملازمتوں کے بعد۔

مزید جاننے کے لیے (انڈپنڈنٹ)

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

6۔ سونے کی تربیت سے لوگوں کا غیرشعوری طور پر جنسی و نسلی تعصب ختم کیا جا سکتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے

7۔ مکڑا مکڑی کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے سریلی آوازوں کا سہارا لیتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے

8۔ نیویارک میں ’ٹانگیں پھیلانے‘ پر آپ گرفتار کیے جاسکتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (نیویارک میگزین)

9۔ عربی زبان میں مخصوص الفاظ پر مشتمل ٹیکسٹ پیغام بھیجنے پر آئی فون کریش کر سکتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے

10۔ برطانیہ میں کتوں کو سیر کروانے والے پیشہ ور اوسطا 26 ہزار چھ سو پاؤنڈ کماتے ہیں جو نرسوں کی آمدن سے زیادہ ہے۔

مزید جاننے کے لیے (دی ٹائمز)

اسی بارے میں