کیا کوئی ہوائی اڈہ دس ہزار یورو میں فروخت ہوسکتا ہے؟

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption اگر 20 دن کے اندر اندر کوئی بہتر بولی نہ لگائی گئی تو یہ ایئرپورٹ 10 ہزار یورو میں ہی نیلام ہوگا

سپین میں ایک ہوائی اڈے کی نیلامی کی جاری ہے اور اس نیلامی میں لگنے والی واحد بولی صرف دس ہزار یورو کی ہے۔

اس ایئر پورٹ کی تعمیر پر 1.1 ارب یورو یعنی 1.2 ارب ڈالر کی لاگت آئی تھی، لیکن زیادہ ٹریفک نہ ملنے کی وجہ سے چار سال بعد ہی یہ بند ہوگیا۔

میڈرڈ سے تقریباً 235 کلومیٹر دور سیوداد ریئل کا یہ مرکزی ہوائی اڈہ اس وقت بنایا گیا تھا جب سپین میں تعمیرات کا کام عروج پر تھا۔ تاہم اب یہ ایئر پورٹ ملک میں پیسوں کے ضیاع کی ایک مثال بن گیا ہے۔

سپین کے خبر رساں ادارے یوروپا پریس کے مطابق چین کی ایک کمپنی ٹی زینین انٹرنیشنل نے اسے خریدنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے جمعے کو ہونے والی نیلامی میں شرکت کی ہے۔

چین کی کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروبار کے لیے اس ایئرپورٹ کو بطور گیٹ وے استعمال کرے۔

واضح رہے کہ نیلامی کے آغاز میں اس ایئر پورٹ کے لیے کم از کم قیمت تقریباً 2.8 کروڑ یورو تجویز کی گئی تھی۔ اگر آئندہ 20 دن کے اندر اندر کوئی بہتر بولی نہ لگائی گئی تو یہ ایئرپورٹ 10 ہزار یورو میں ہی نیلام ہوگا۔

اسی بارے میں