دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

1۔ نشے کی حالت میں لوگوں کی کیفیات کو چار کیٹیگریوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے جن میں ’میری پوپنز‘، ’ہیمنگوے‘، ’نٹی پروفیسر‘ اور ’مسٹر ہائڈ‘ شامل ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (دی ڈرنکس بزنس)

2۔ ڈش واشر کو پیک کرنے کا بہترین طریقہ چمچے اور کانٹوں کی ٹوکری کے گرد رکھنا ہے۔

مزید جاننے کے لیے (ڈیلی میل)

3۔ تمام ’منینز‘ مرد ہوتے ہیں کیونکہ اس کے تخلیق کار کے خیال میں خواتین اتنی بے وقوف نہیں ہوتیں۔

مزید جاننے کے لیے (دی ریپ)

4۔ روایتی ہاؤس آف کامنز میں ووٹنگ کا نظام ایس این پی کے ان ارکان پارلیمان کو سنبھالنے میں ناکام تھا جن کے نام Mc سے شروع ہوتے تھے۔

مزید جاننے کے لیے (ڈیلی ٹیلی گراف)

5۔ پمپلونا میں بیل دوڑانے کے کھیل کے دوران برطانوی باشندوں کا نشانہ بننے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (فائیو تھرٹی ایٹ)

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

6۔ گذشتہ دو برسوں میں میلبرن میں درختوں کو تین ہزار ای میلز بھیجی گئیں۔

مزید جاننے کے لیے

7۔ یونان کی حکومت کی طرف لندن کے ایک ہزار 80 پاؤنڈ پارکنگ فیس کے واجب الادا ہیں۔

مزید جاننے کے لیے

8۔ دنیا کا قریم ترین نطفہ پانچ کروڑ سال پرانا ہے۔

مزید جاننے کے لیے (دی گارڈین)

9۔دفاتر میں بدتمیزی ایک وبا ہے۔

مزید جاننے کے لیے (نیویارک میگزین)

10۔ آپ جتنا زیادہ وقت سمارٹ فون پر صرف کرتے ہیں اتنا ہی ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (ٹائم)

اسی بارے میں