اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

افغان لڑکے جنہیں پناہ نہ ملی

افغانستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری جنگ کی وجہ سے سینکڑوں کم عمر لڑکے اپنا گھر اور اپنا وطن چھوڑ کر برطانیہ پہنچتے رہے ہیں۔ ان غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں بچوں میں سے بے شمار لڑکے اب سن بلوغت کو چھونے لگے ہیں۔ لیکن سن بلوغت کو پہنچنے پر انھیں برطانیہ میں قیام کے لیے سیاسی پناہ حاصل کرنا پڑتی ہے۔ سیاسی پناہ کی درخواست کی صورت میں انھیں واپس افغانستان بھیج دیا جاتا ہے۔ ایسے ہی لڑکوں کی کہانی پر مبنی کرس راجرز کی رپورٹ فراز ہاشمی کی آواز میں۔