ترکی میں فوجی قافلے پر کار بم حملہ، دو فوجی ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption کار بم دھماکے کی ذمہ داری کسی نہ قبول نہیں کی ہے

ترکی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک فوجی قافلے پر کار بم دھماکے میں دو فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ صوبہ دیار بکر کے شہر لیجہ میں پیش آیا۔

یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب اس سے ایک دن قبل ہی ترک فضائیہ نے عراق میں کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

ترک فضائیہ کی بمباری 2012 میں امن معاہدے کے بعد ترکی کی کرد جنگجوؤں کے بعد پہلی کارروائی تھی۔

اتوار کو ہونے والے کار بم دھماکے کی ذمہ داری کسی نہ قبول نہیں کی ہے۔

تاہم کرد تنظیم پی کے کے نے ترک فضائیہ کی جانب سے بمباری کے بعد متنبہ کیا تھا کہ وہ 2012 میں ہوئے جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کردیں گے۔

اسی بارے میں