آپ میں کامیاب کاروبار کرنے کی صلاحیت ہے؟

کیا آپ میں ایک کامیاب کاروبار کا آغاز کرنے اور اسے ایک بڑا اور منافع بخش کاروبار بنانے کی صلاحیت ہے؟

ہم میں سے بہت سے لوگ اپنا کاروبار کرنے کا خواب دیکھتے ہیں لیکن ہر کامیاب کاروباری شخصیت کے مقابلے میں اس خواب کی تعبیر حاصل نہ کرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ہے۔

اس دو منٹ کے کوئز کے ذریعے جانیے کہ ہمارے خیال میں آپ کے کامیاب ہونے کے امکانات کتنے ہیں؟

خیال رہے کہ یہ کوئز اس بات کی پیش گوئی نہیں کہ کوئی بھی فرد اصل حالات میں کتنے اچھے طریقے سے کاروبار کا آغاز کرے گا یا اسے چلا پائے گا۔ یہ ایک کاروباری خیال پر مبنی ہے اور پیشہ ورانہ رہنمائی کا متبادل نہیں۔