پہاڑی کی ’چوٹی‘ پر راہب کی تلاش

خانقاہ تصویر کے کاپی رائٹ
Image caption ملازت کے خواہش مند اپنا سی وی اور فوٹو بھیجیں اور ہاں انھیں کیٹالان زبان بھی آنا چاہیے

سپین میں قرونِ وسطیٰ کی ایک خانقاہ نے ایک راہب کی نوکری کے لیے اشتہار دیا ہے۔

شمال مشرقی علاقے کیٹالونیا میں واقع خانقاہ ’اور لیڈی آف دی راک‘ نے فیس بک پر ملازمت کی شرائط شائع کی ہیں۔ ان کے مطابق کامیاب امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ ’تمام غیر مہذب اور بد اخلاق حرکات باہر چھوڑ کر آئے‘ اور اسے ’خانقاہ کے تمام مناسب فرائض‘ ادا کرنے ہوں گے۔ ان میں قدیم خانقاہ کی حفاظت اور دیکھ بھال شامل ہے۔

یہ خانقاہ مونٹ رائگ ڈیل کیمپ کے سامنے ایک پہاڑ پر واقع ہے۔

خانقاہ میں زندگی کے متعلق لوگوں کے عام خیال کے مترادف اس نوکری میں بہت کم تنہائی میسر آئے گی کیونکہ کامیاب امیدوار کے کام میں سیاحوں کو خانقاہ کی سیر کرانا بھی شامل ہے۔ کسٹمر سروس ’ضروری‘ ہے اور ’اور لیڈی آف دی راک‘ کی تاریخ کے متعلق علم رکھنے والے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ایک سال کی اس نوکری میں مفت رہائش اور ایک ہزار یورو خرچ دیا جائے گا جو کہ تمام عرصے کے لیے ہے۔

ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق اس جگہ پر ایک گرجا کے متعلق پہلی مرتبہ 1299 میں لکھا گیا تھا اور 1916 میں ایک مشہور ہسپانوی آرٹسٹ ہوان مائرو نے اس کی پینٹنگ بنا کر اسے حیاتِ جاوداں بخش دی تھی۔

اسی بارے میں