جنوبی افریقہ کی یونیورسٹی انگریزی میں پڑھائے گی

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption سیاہ فام طلب علموں نے افریکانز کو بدلوانے کے لیے ایک تحریک چلائی جس کے مطابق ’پڑھنے سیکھنے اور ثقافت کے دروازے سب کے لیے کھل جائیں گے‘

جنوبی افریقہ کی ایک اعلیٰ یونیورسٹی نے ملک کی عام زبان ایفریکانز میں تعلیم فراہم کرنے کے بجائے طلب علموں کو انگریزی میں پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سٹیلن بوش یونیورسٹی نے یہ فیصلہ سیاہ فام طلب علموں کی جانب سے انٹرنیٹ پر شائع کردہ ایک ویڈیو کے بعد کیا ہے جس میں انھوں نے خود کو درپیش نسلی امتیاز کے بارے میں شکایت کی ہے۔

جوہانسبرگ افریقی امرا کا شہر

چٹاگانگ ٹیسٹ: نازیبا زبان کے استعمال پر تماشائی گرفتار

اس ویڈیو میں انھوں نے ان مشکلات کا ذکر کیا جو انھیں افریکانز میں اسباق کو سمجھنے میں درپیش ہیں۔ یہ ملک کی سفید فام اقلیت کی بولی جانی والی عام زبان ہے۔

سیاہ فام طلب علموں نے افریکانز کو بدلوانے کے لیے ایک تحریک چلائی جس کے مطابق ’پڑھنے سیکھنے اور ثقافت کے دروازے سب کے لیے کھلیں گے۔‘

تحریک نے اپنے فیس بک کے صفحے پر لکھا: ’زبان کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے۔ ‘

سٹیلن بوش یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال سے انگریزی میں تعلیم فراہم کرے گی۔

انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا: ’تمام اساتذہ اور طلب علموں کو یونیورسٹی میں بولی جانی زبان تک مساوی رسائی ملنی چاہیے۔‘

اس نے مزید کہا: ’چونکہ انگریزی جنوبی افریقہ میں عام بولی جاتی ہے اس لیے ہم تعلیم کو بھی انگریزی میں فراہم کریں گے تاکہ کوئی زبان کی بنا پر خود کو محروم نہ محسوس کرے۔‘

یونیورسٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کے کیمپس کے رہائش پذیر طلب علموں کو بھی زبان کے طور پر انگریزی کا استعمال کرنا چاہیے۔

یہ سفارشات 30 نومبر کو یونیورسٹی کے کونسل کے اجلاس کے سامنے پیش کیا جائیں گی جہاں نامہ نگاروں کے مطابق خلاف شدید مخالفت کے امکان کے باوجود ان کی منظوری کے امکانات ہیں۔

افریکانز جنوبی افریقہ میں بولی جانے والی 11 سرکای زبانوں میں سے ایک ہے جسے آبادی کے تقریباً 14 فیصد لوگ استعمال کرتے ہیں۔

یہ زبان 17ویں صدی میں افریقہ پہنچنے والے ڈچ، جرمن اور فرانسیسی آبادکاروں نے استعمال کرنا شروع کی۔

ویب سائٹ ایس اے انفو کے مطابق جنوبی افریقہ کے شمال اور مغربی صوبوں میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان افریکانز ہے، جہاں پر متعلقہ یونیورسٹی قائم ہے۔

اسی بارے میں