چور اخبار ہی نہیں، دُکان بھی لے گئے

تصویر کے کاپی رائٹ Google Maps
Image caption برازیل میں اخباروں کے سٹینڈ عام طور پر ایک چھوٹے سے سٹور کی طرح ہوتے ہیں

برازیل کے ایک شہر میں اخبار فروخت کرنے والے اس وقت حیران رہ گئے جب کچھ چور ان کے اخباروں کے سٹینڈ کو تمام سامان سمیت اٹھا کر لےگئے۔

آگورہ ساؤ پاؤلو اخبار کے مطابق یہ سٹینڈ جنوبی شہر ساؤ پاؤلو میں دو الگ الگ واقعات میں چوری کیے گئے۔اخباروں کے ان سٹینڈز سامان اٹھانے کی ایک مشین کے ذریعے ٹرک کے پیچھے رکھ کر لےگئے۔

برازیل میں اخباروں کے سٹینڈ عام طور پر ایک چھوٹے سے سٹور کی طرح ہوتے ہیں جہاں مشروبات، سنیکس، سٹیشنری، ہوایانہ سینڈلز بھی فروخت کیے جاتے ہیں اور یہ سٹینڈز زیادہ تر زمین کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔

پہلی چوری کے بارے میں اس وقت معلوم ہوا جب اخبار فروخت کرنے والی ایک خاتون ایون ایلوس پیریرا صبح اپنے کام پر جانے کے لیے گھر سے نکلیں اور وہاں پہنچ کر نہیں معلوم ہوا کے ان کے اخباروں کا سٹینڈ غائب ہے۔ جبکہ دوسرا سٹینڈ اسی گلی میں ایک ہفتے بعد چوری ہوا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان سٹینڈز کو ایک آپریشن کرکے چوری کیا گیا جو تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا۔

یہ دونوں چوریاں گذشتہ دسمبر میں کی گئی تھیں تاہم برازیل میں ان کے بارے میں ہیڈلانیز سات جنوری کو چلائی گئیں جب اخبار فروشوں نے سکیورٹی کیمروں کی ویڈیو حاصل کی۔

فولہا ڈی ساؤ پاؤلو اخبار کے مطابق پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ چوروں کی دلچسپی صرف اخباروں کے سٹینڈ میں ہو سکتی ہے جن کی قیمت فی سٹینڈ ڈھائی ہزار ڈالر ہے۔

جوسیڈیبلز فرانسیسکو سورز جو کہ دوسرے سٹینڈ کے مالک ہیں نے اخبار کو بتایا ہے کہ ’مجھ پر کوئی اعتبار نہیں کر رہا تھا جب میں نے ان کو چوری کے بارے میں بتایا، پولیس تک نے یقین نہیں کیا جب میں نے ان کے پاس رپورٹ درج کروائی۔‘

اسی بارے میں