دنیا کی سب سے طاقتور جوڑی کونسی؟

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption دنیا میں اس خوبصورت اور طاقتور جوڑے کا شاید ہی کوئی ثانی ہوگا

84 سالہ روپرٹ مرڈاک ایک ایسے شخص ہیں جن کا نام اکثر دنیا کے بااثر افراد کی فہرست میں سب سے نمایاں ہوتا ہے۔ روپرٹ مرڈاک کا یہ اثر ہی ہے کہ وہ جب بھی کسی رشتہ سےمنسلک ہوتے ہیں تو انھیں دنیا کا طاقتور جوڑا تصور کیا جانے لگتا ہے۔

لیکن اس بار تو انھوں نے ایک ایسے فرد سے رشتہ جوڑا ہے جو خود بھی اپنی شناخت رکھتی ہیں۔ 59 سالہ سابق ماڈل اور برطانیہ کے مشہور گلوکار، اداکار کی سابق پارٹنر جیری ہال ایک ایسی شخصیت ہیں جن کا اپنا بھی نام اور مقام ہے۔

فوربز کے مطابق مرڈاک خاندان کی دولت گیارہ بلین ڈالر سے زیادہ ہیں لیکن روپرٹ مرڈاک خود کتنی دولت کے مالک ہیں یہ واضح نہیں ہے لیکن کئی ملین ڈالر تو یقیناً ہو گی۔

اس خیال کے ساتھ بی بی سی نے ایسے بااثر جوڑوں کی ایک فہرست تیار کی ہے جو دونوں اپنی اپنی جگہ اہمیت اور شہرت کے حامل ہیں۔

کیا برینجلینا دنیا کا سب سے طاقتور جوڑا ہے؟

جب ایک طرف رفوربز نے اینجلینا جولی کو دنیا کی 54ویں خوبصورت ترین عورت قرار دیا تو دوسری طرف ان کے شوہر بریڈ پٹ کے بارے میں خِبر آئی ہے کہ انھوں نے گذشتہ برس فلموں میں کام کرنے سے 16 ملین ڈالر کمائے جو اداکاروں کی سالانہ کمائی کے ریکارڈ کی فہرست میں 28 ویں نمبر ہے۔ ان دونوں کے اعداد و شمار اگر الگ الگ کر کے دیکھے جائیں تو اس کا کچھ مطلب نہیں ہے لیکن جب اس خوبصورت جوڑے کو اکھٹا کیا جائے تو یہ برینجلینا بن جاتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

بل اور ہلری کلنٹن کی جوڑی

اس جوڑے میں ایک امریکی صدر رہ چکا ہے جبکہ دوسری ممکنہ صدر ہیں۔ آپ لفظ کلنٹن بولیں تو سب کو معلوم ہو جائےگا کہ آپ کن کا ذکر کر رہے ہیں۔

اینجلینا جولی اپنے خیراتی ادارے کے کام کے لیے دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں اور دنیا کا ہر دروازہ ان پر کھل سکتا ہے لیکن جہاں آزاد دنیا کے ان جیسے دو فرد کسی ایک چھت کے نیچے ہوں تو ان کی اہمیت برینجلینا سے دوگنی ہو جاتی ہے۔

بی اونسے اور جے زی کی جوڑی

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

اگر البم کی فروخت اثر ماپنے کا کوئی پیمانہ ہو تو بی اونسے اور جے زی کی جوڑی کا کوئی مقابلہ نہیں لیکن بدقسمتی سے ایسا ہے نہیں ہے۔

صرف امریکہ میں ہی بے اونسے کے سولہ میلن البم فروخت ہوچکے ہیں جبکہ ان کے شوہر جے زی کے دنیا میں 55 ملین البم فروخت ہو چکے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ وہ کتنے بااثر ہیں؟

آپ کی دادی بی اونسے کے بارے میں تو شاید جانتی ہو لیکن اسے کیا معلوم جے زی کون ہے۔

روپرٹ مرڈاک اور جیری ہال

یہ جوڑی امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا میں بڑے میڈیا گھروں کے مالک ہیں۔ ان کی شادی میں دنیا کے بڑے بڑے لیڈر شامل ہو سکتے ہیں۔ چوراسی سالہ روپرٹ مرڈاک اور 59 سالہ جیری ہال کی منگنی کی ایک عالمی خبر کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔

روپرٹ مرڈاک کی یہ چوتھی شادی ہوگی اور ان کے چھ بچے ہیں۔ جیری ہال کی یہ پہلی شادی ہو گی لیکن ان کے اپنے سابق پارٹنر جیگر سے چار بچے ہیں۔ یہ صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیتی ہے کہ اس خاندان کو کس نام سے پکارا جائے۔

اگر آپ کو روپرٹ مرڈاک اور جیری ہال کی شادی میں شرکت کی دعوت ملے توجو چیز آپ کو ساتھ لے کر نہیں جانی چاہیے وہ ہے سیاست۔

تصویر کے کاپی رائٹ PA

جیری ہال نے اس بار امریکہ صدارتی امیدواروں کے بارے میں اپنے خیالات اظہار نہیں کیا ہے لیکن 2008 میں انھوں نے ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار بننے کی خواہشمند ہلری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بل (کلنٹن) کو فرسٹ لیڈی بنتے دیکھنا چاہتی ہوں۔

دوسری جانب روپرٹ مرڈاک اپنی ٹویٹر پیغامات میں 2016 کے انتخابات میں ریبلکن پارٹی کے امیدوارں میں سے ایک بین کارسن کی حمایت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ بین کارسن کی ریٹنگ بہت نیچے جا چکی ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی پر جیری ہال اور روپرٹ مرڈاک کے خیالات میں بھی بظاہر کوئی مطابقت نہیں ہے۔

جیری ہال ایک عرصے سے ماحولیات تبدیلی کے حوالے سے مہم چلاتی رہی ہیں اور ڈیلی میل میں لکھےگئے ایک اداریے میں انھوں نے لکھا کہ ماحولیاتی تبدیلی دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ

ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے روپرٹ مرڈاک کے خیالات جیری ہال سے مختلف ہیں۔ روپرٹ مرڈاک ماحولیاتی تبدیلی کے خیالات کو سرے سے جھٹلاتے تو نہیں لیکن اس کی صداقت کے بارے شکوک ضرور رکھتے ہیں۔انھوں نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا کہ شمالی اٹلانٹک کے 300 میل لمبے برف پر پرواز کر رہا ہوں۔ ماحولیاتی تبدیلی!