برازیل میں زکا کا خوف جشن کو نہیں روک ہو سکا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption برازیل بھر میں کارنیوال کی تقریبات بدھ کی صبح تک جاری رہیں گی

برازیل میں زکا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے باوجود ملک بھر میں سالانہ منعقد ہونے والے مقبول کارنیوال میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے۔

زکا وائرس کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہر ریسیف میں دس لاکھ سے زیادہ افراد رنگ برنگے ملبوسات میں کارنیوال میں شریک ہوئے۔

زکا وائرس پھیلانے والے مچھروں کے خلاف ’اعلانِ جنگ‘زِکا وائرس کس طرح پھیلا
تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ریسیف میں دس لاکھ سے زیادہ افراد رنگے برنگے ملبوسات میں کارنیوال میں شریک ہیں

برازیل کی وزارتِ صحت اور مقامی انتظامیہ اس موقعے پر سیاحوں اور مقامی افرادکو زکا وائرس کے بارے میں خبردار کرنے کے لیے کتابچے تقیسم کر رہی ہے۔

توقع ہے کہ ریو ڈی جنیرو میں کارنیوال فیسٹیول میں دس لاکھ افراد شرکت کریں گے اور یہ کارنیوال بدھ کی صبح کو اختتام پذیر ہو گا۔

بی بی سی کی نامہ نگار جولیا کارنیرو کے مطابق اگست سے شروع ہونے والے اولپمک مقابلوں سے پہلے انتظامیہ کا یہ پہلا امتحان ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کے خوف کی وجہ سے اولپمک میں سیاحوں کی شرکت پر اثر پڑ سکتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption کارنیوال کے موقعے پر زکا سے بچاؤ کے حوالے سے مہم بھی چلائی جا رہی ہے

برازیلی حکام اور انٹرنیشل اولمپک کمیٹی کاکہنا ہے کہ اولمپک مقابلے ایسے موسم میں منعقد ہو رہے ہیں جس میں زکا وائرس پھیلانے والے مچھروں کی افزائش کے لیے زیادہ موافق نہیں ہوتا۔

برازیل میں آئندہ ہفتے سے کھڑے پانی کے ذخائر کو صاف کرنے کی مہم شروع ہو رہی ہے جس میں مسلح افواج کے دو لاکھ 20 ہزار اہلکار حصہ لیں گے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption کارنیوال میں انتظامیہ سیاحوں میں زکا سے بچاؤ کی تدابیر کے کتابچے تقسیم کر رہے ہیں

گذشتہ ہفتے ہی برازیل کی صدر دلما روسیف نے قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں مہلک زکا وائرس پھیلانے والے مچھّروں کے خلاف جنگی پیمانے پر مہم چھیڑنے کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے زکا وائرس کو عالمی سطح پر خطرہ قرار دیا جا چکا ہے اور اس حوالے سے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اس وائرس سے ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے سر والے بچوں کی پیدائش ہو رہی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption برازیل میں آئندہ ہفتے سے زکا وائرس پھیلانے والے مچھروں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کی جا رہی ہے

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ براعظم جنوبی امریکہ میں زکا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 سے 40 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔

اسی بارے میں