سلووینیا میں پانی کے بجائے بیئر کا فوارہ

تصویر کے کاپی رائٹ Savinjska TV
Image caption یہ بات سچ ہے کہ فوارے کی تعمیر سستی نہیں ہو گی تاہم یہ ایک ترقیاتی منصوبہ ہے: سلووینیا کے میئر یانکو کوس

سلووینیا کے ایک چھوٹے قصبے میں ایک ایسا فوارہ بنایا جا رہا ہے جس سے پانی کی بجائے بیئر نکلا کرے گی۔ اس کی تعمیر پر کچھ کونسلروں کی مخالفت کے باوجود کام جاری ہے۔

یہ یورپ میں بیئر کا پہلا فوارہ ہو گا۔

سلووینیا کی ویب سائٹ دنیونک کے مطابق اس فوارے کی تکمیل کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی تاہم مستقبل میں سلووینیا آنے والے سیاحوں کو سلووینیا بیئر کی مزید ورائٹی ملے گی۔

ویب سائٹ کے مطابق اس منصوبے پر 1,70,000 یوروز یا 1,33,000 پاؤنڈ لاگت آئے گی۔

سلووینیا کے میئر یانکو کوس کا کہنا ہے کہ منصوبے کے لیے مزید رقم نجی عطیات کے ذریعے اکٹھی کی جائے گی۔

انھوں نے ویب سائٹ کو بتایا: ’یہ بات سچ ہے کہ فوارے کی تعمیر سستی نہیں ہو گی تاہم یہ ایک ترقیاتی منصوبہ ہے۔‘

دوسری جانب سلوویینا کے کچھ کونسلر اس منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان منصوبے پر آنے والی لاگت کو کمیونٹی پر خرچ کیا جانا چاہیے۔

ان کونسلروں نے اس بارے میں بلائے جانے والے ایک غیر معمولی اجلاس کے دوران تعمیر روکنے کی کوشش کی تاہم ان کے ساتھیوں نے دوتہائی ووٹوں کی اکثریت سے اسے ناکام بنا دیا۔

اسی بارے میں