بطروس بطروس غالی چل بسے

اقوامِ متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بطروس بطروس غالی 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر رفائیل داریو رامیریس کرینو نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

مصر سے تعلق رکھنے والے بطروس غالی پہلے عرب شہری تھے جو اقوامِ متحدہ کے اس اہم عہدے تک پہنچے۔

بطروس غالی نے سنہ 1992 میں اس وقت یہ عہدہ سنبھالا جب 1992 کی جنگِ خلیج میں اقوامِ متحدہ کا اثر و رسوخ بڑھ رہا تھا۔

اقوامِ متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل نے ان کے انتقال پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔