اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

یورپی یونین میں رہنا برطانیہ کےلیےفاہدہ مند؟

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ کے یورپی یونین کی رکنیت کے لیے ریفرنڈم کااعلان کردیا ہے۔ یہ ریفرنڈم جون کی 23 تاریخ کو ہوگا۔ گزشتہ روز برسلزمیں برطانیہ اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان ایک معاہدہ پر اتفاقِ رائے ہوا تھا، اور معاہدے کا مقصد برطانیہ کی رکنیت کو بحال رکھنا ہے۔ تاہم اس بات کا حتمی فیصلہ برطانوی عوام کو کرنا ہے کہ آیا برطانیہ یورپی یونین میں رہے یا اسے ختم کر دے۔

اسی خبر کے تجزیہ کے لیے برطانیہ میں باتھ سپا یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر افتخار ملک سے عمر آفریدی نے بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین میں بات کی اور پہلے ان سے پوچھا کہ اس ڈیل یا معاہدے سے برطانیہ کو ایسا کیا کچھ حاصل ہوا ہے جو پہلے اس کے پاس نہیں تھا؟