جرمنی میں کار میں دھماکے سے ڈرائیور ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ مصروف اوقات کے دوران ہوا

جرمنی میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برلن میں ایک کار میں موجود ’دھماکہ خیز آلہ‘ پھٹنے سے کار کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا ہے۔

یہ دھماکہ منگل کو اُس وقت ہوا جب کار برلن شہر کے مغربی ڈسٹرکٹ شارلٹن برگ سے شہر کے مرکز کی جانب رواں تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے گاڑی تباہ ہو گئی۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ مصروف اوقات کے دوران ہوا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کے نزدیکی علاقوں کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور کھڑکیاں بند رکھیں۔ لیکن بم ڈسپوزل ٹیم کا کہنا ہے کہ مزید دھماکوں کا خطرہ نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں قتل کے مقدمے کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

برلن پولیس کے مائیکل میرکل کا کہنا ہے کہ ’ہم اس واقعے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔ ہم ابھی تحقیقات شروع کی ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ ’فورینسک تفتیش کار یہاں موجود ہیں اور وہ گاڑی کا معائنہ کر رہے ہیں۔‘

دھماکے کے بارے میں مزید تفصیلات موصول ہو رہی ہیں۔