عام لڑکیوں کی عکاس گڑیاں

Image caption کئی مشہور برانڈ کے کھیلونوں میں بھی اب آپ کو نسلی تنوع نظر آتا ہے

بھارتی نژاد ایک امریکی شہری نے نسلی تنوع کو اجاگر کرنے کے لیے سات مختلف رنگوں کی گڑیاں بنائی ہیں۔

ہارورڈ یورنیورسٹی سے تعلیم یافتہ نیہا چوہان کی جانب سے بنائی گئی یہ گڑیاں عام لڑکیوں کا عکس ہیں اور ہر ایک کی اپنی ایک شخصیت ہے۔

نہا کے بقول یہ گڑیاں لڑکیوں کی وضع قطع کے بجائے ان کی ذہانت کو اجاگر کرتی ہیں۔

نہا نے حال ہی میں کھلونوں کی ایک کمپنی کھولی ہے اور یہ گڑیاں ان کی بچپن کی مختلف سہلیوں کی شخصیات کو سامنے رکھ کر بنائی گئی ہیں۔

نہا کا کہنا ہے کہ جن کھلونوں کے ساتھ وہ کھیلتی تھیں ان کی شخصیت پر ان کھلونا کا بہت اثر ہوتا تھا لیکن ان میں سے کوئی بھی گڑیا ایسی نہیں تھی جو ان کی سہلیوں کی شخصیت کا عکس ہو۔

نہا کا کہنا ہے کہ اسی لیے انھوں نے ایسی گڑیاں بنانے کا فیصلہ کیا جو مختلف پس منظر اور ارادے رکھنے والی لڑکیوں کی حقیقی عکاسی کرتی ہوں۔

نہا کے بقول ’ میں نے بہت سی ایسی لڑکیوں سے بات کی جن کا کہنا تھا کہ وہ ایسی گڑیوں سے کھیلنا چاہتی ہیں جو دیکھنے میں ان جیسی لگتی ہوں، یعنی ایسی گڑیاں جن سے انھیں اجنبیت کا احساس نا ہو۔‘

"

اسی بارے میں