ٹیکساس: ایئر فورس بیس پر فائرنگ، دو افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ کے سب سے فضائیہ کے سب سے بڑے اڈے پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بیکسر کاؤنٹی پولیس کے ترجمان جیمز کیتھ کا کہنا ہےکہ جمعے کو ائیر فورس کے بنیادی ٹریننگ کے مرکز اور مشترکہ بیس سان اینٹونیو لیک لینڈ میں فائرنگ کی اطلاعات کے بعد اہلکار وہاں پہنچے۔

حکام نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک ایئر مین نے اپنے کمانڈر کو گولی مار کر مار دیا اور بعد میں بظاہر خودکشی کی لی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک کمرے سے دو لاشیں ملی ہیں جن میں ایک حملہ آور کی خیال کی جا رہی ہے۔

سان انٹونیو لیک لینڈ میں مشترکہ اڈہ امریکہ کا سب سے بڑا مشترکہ فوجی اڈہ ہے جہاں ایئر مینوں کو بنیادی تربیت دی جاتی ہے۔

ایئر فورس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق دہشت گرد حملے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق دو افراد کی ہلاکت کے بعد فوجی اڈے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

اسی بارے میں