روسی ہیلی کاپٹر شام میں گر کر تباہ، دو ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اپنی فضائی کارروائیوں کے لیے روس نے شام میں قائم ’ہمائم‘ فوجی ائیر بیس استعمال کیا ہے

شام کے وسطی شہر حمص کے نزدیک ایک روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں دو روسی فوجی پائلٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق M-28H نامی اس حملہ آور ہیلی کاپٹر کسی حملے کا نشانہ نہیں بنا۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ یہ حادثہ منگل صبح کو پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں روسی ایئر بیس ہمائم لے جائی گئی ہیں۔

روس نے گذشتہ سال ستمبر میں شامی صدر بشارالاسد کی حمایت میں فضائی حملوں کا آغاز کیا۔

فروری میں شامی حکومت سمیت تقریباً 100 باغی تنظیموں نے ’جنگی کارروائیوں کے خاتمے‘ کا سلسلہ شروع کیا، تاہم ان میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ شامل نہیں تھی۔

روس نے اپنے زیادہ تر فوجی دستے شام سے ہٹا لیے ہیں لیکن مارچ میں حکام نے کہا تھا کہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شام میں تقریباً پانچ سال سے جاری خانہ جنگی میں 25 لاکھ سے زیادہ شامی ہلاک ہو چکے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہیں۔

اسی بارے میں