غلامی کے خلاف کام کرنے والی خاتون 20 ڈالر کے نوٹ پر

تصویر کے کاپی رائٹ AFP. Women on 20S

امریکہ میں غلامی کے خلاف جدوجہد کرنی والی ہیریئٹ ٹبمین پہلی امریکی خاتون ہیں جن کی تصویر امریکی نوٹ پر چھپے گی۔

ہیریئٹ 1820 میں ایک غلام پیدا ہوئیں اور انھوں نے 70 افراد کو غلامی کے شکنجے سے نکلنے میں مدد کی۔

امریکی محکمہ خزانے نے اعلان کیا ہے کہ ہیریئٹ کی تصویر 20 ڈالر کے نوٹ پر چھپے گی۔

ان کی تصویر سابق صدر اینلاریو جیکسن کی جگہ چھپے گی۔ جیکسن نے کئی افراد کو غلام بنا رکھا تھا۔

محکمہ خزانہ نے 10 ڈالر کے نوٹ سے ایلیگزینڈر ہیملٹن کی تصویر پٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ ہیملٹن امریکی مالیاتی نظام کے بانیوں میں سے ایک تھے۔ ان کی تصویر ہٹائے جانے کے فیصلے پر بہت تنقید کی گئی تھی۔

محکمہ خزانہ کے مطابق 20 ڈالر کے نوٹ کے سامنے ہیریئٹ کی تصویر ہو گی جبکہ جیکسن کی تصویر پشت پر منتقل کر دی جائے گی۔

اسی طرح پانچ ڈالر کے نوٹ پر مایہ ناز امریکی رہنماؤں کی تصاویر چھپیں گی جن میں گلوکارہ میریئن اینڈرسن، سابق خاتون اول ایلینور روزولٹ اور سول رائٹس کے رہنما مارٹن لوتھر کنگ شامل ہیں۔