ڈونلڈ ٹرمپ کے آخری حریف بھی صدارتی دوڑ سے دستبردار

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption كاسک کو ریپبلکن دعویداروں میں سب سے لبرل اور ہلیری کلنٹن کے مقابلے جیتنے کی اہلیت رکھنے والا امیدوار تصور کیا جا رہا تھا

امریکہ میں اوہائیو کےگورنر جان کیسک کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ رپبلکن پارٹی کے واحد امیدوار بن گئے ہیں۔

اوہائیو کے گورنر کے طور پر كاسک خاصے مقبول ہیں، لیکن وہ اوہائیو ریاست کے علاوہ کہیں بھی پرائمری انتخابات نہیں جیت پائے۔

* ٹرمپ کو ووٹ دیا تو امریکہ پاتال میں گر جائے گا: ٹیڈ کروز

* ’خارجہ پالیسی کا بڑا ہدف انتہا پسند اسلام کو روکنا ہے‘

ادھر، رپبلکن پارٹی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے معاملے میں منقسم نظر آ رہی ہے۔ کچھ رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر رکنیت چھوڑنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تاہم ٹرمپ کی حمایت میں آنے والے رہنماؤں کی بھی کمی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ممکنہ امیدوار ہلیری کلنٹن کے مقابلے ٹرمپ کو زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

انڈیانا میں فتح کے بعد ٹرمپ کو یقین ہو گیا تھا کہ وہ ہی رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوارہوں گے۔

اس اثنا میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نائب صدر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار ایسے شخص کو منتخب کریں گے جسے سیاسی تجربہ ہو اور جو کانگریس سے قانون منظور کرا سکے تاہم انھوں نے کوئی نام نہیں بتایا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption کئی سینییڑ ریپبلکن رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی حمایت نہیں کریں گے بلکہ وہ ان کی کے بجائے ہلیری کلنٹن کو ووٹ دینے کو فوقیت دیں گے۔

كاسک کو رپبلکن دعویداروں میں سب سے لبرل اور ہلیری کلنٹن کے مقابلے جیتنے کی اہلیت رکھنے والا امیدوار تصور کیا جا رہا تھا لیکن وہ لوگوں کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

ان کی ممکنہ ڈیمو کریٹک حریف ہلیری کلنٹن ہوں گی۔

نیویارک کی کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی امیداوار کی دوڑ کے آغاز سے ہی کئی متنازع بیانات دیے جن میں میکسیکو کو ریپسٹس اور مجرموں کی سرزمین کہنا شامل ہے۔

کئی سینیئر رپبلکن رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی حمایت نہیں کریں گے بلکہ وہ ان کی کے بجائے ہلیری کلنٹن کو ووٹ دینے کو فوقیت دیں گے۔

ٹیکساس کے کے سیٹینر ٹیڈ کروز انڈیانا میں شکست کے بعد دستبردار ہو گئے تھے۔

اب یہ یقینی ہو گیا ہے کہ ٹرمپ نامزدگی کے لیے درکار 1237 مندوبین کی حمایت حاصل کر لیں گے۔

اسی بارے میں