’ہلیری میں جوش کی کمی، عقلمند ٹرمپ کو ووٹ دیں‘

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

شمالی کوریا کی ریاستی میڈیا نے امریکی صدر کے عہدے کے لیے ریپبلکن جماعت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ’عقلمند سیاستدان‘ ہیں جو شمالی کوریا کے لیے اچھے ہوں گے۔

شمالی کوریا کی اخبار ڈی پی آر کے ٹوڈے کے اداریے میں ٹرمپ کو ’دور اندیش صدارتی امیدوار‘ ہیں۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے رہنما جم جونگ ان سے ملنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے یہ تجویز بھی دی تھی کہ جنوبی کوریا سے امریکی فوج کو واپس بلا لیا جائے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اخباری اداریہ شمالی کوریا کی سرکاری پالیسی کی نہیں لیکن پیانگ یانگ کی سوچ کی عکاسی ضرور کرتا ہے۔

اس اداریے میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی کوریا سے فوجیں واپس بلانے کی پالیسی سے شمالی کوریا کی ’امریکی واپس جاؤ‘ کا خواب پورا ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کافی عرصے سے امریکی فوج کا جنوبی کوریا سے واپس جانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اداریے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان مسئلے میں آنا نہیں چاہتے اور یہ بات ’شمالی کوریا کے لیے خوش آئند ہے‘۔

اداریے میں امریکی ووٹرز سے کہا گیا ہے کہ ڈیموکریٹ جماعت کی ہلری کلنٹن کو مسترد کریں کیونکہ ان میں ’جوش کی کمی‘ ہے۔

ہان یانگ موک نے اداریے میں مزید کہا ’امریکی ووٹرز جوش کی کمی والی ہلیری کلنٹن کو صدر کے لیے ووٹ نہ دیں بلکہ ٹرمپ کو دیں جنھوں نے شمالی کوریا کے ساتھ براہ راست بات کرنے کی تجویز دی۔‘

شمالی کوریا کے امور کے ماہر لیڈز یونیورسٹی کے ایڈن فوسٹر کارٹر کا کہنا ہے کہ یہ اداریہ بہت دلچسپ ہے۔

اسی بارے میں