49 لاکھ ڈالر میں گاڑی کی ’ایک نمبر‘ رجسٹریشن

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption 2008 میں ابو ظہبی میں ایک نمبر والی رجسٹریشن پلیٹ کی نیلامی کے لیے ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر میں ہوئی تھی

متحدہ عرب امارات میں گاڑیوں کی رجسٹریشن نمبروں کے لیے ہونے والی نیلامی کے دوران ’نمبر ون‘ یا ایک نمبر والی رجسٹریشن پلیٹ 49 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ ایک نمبر کی رجسٹریشن پلیٹ کی نیلامی کے لیے مختلف افراد نے بولیاں لگائیں۔ ایک نمبر کی حامل رجسٹریشن نمبر پلیٹ کے لیے سب زیادہ بولی امارتی کاروباری شخض عارف احمد الزارونی نے لگائی۔

اماراتی کاروباری شخص عارف احمد الزارونی شارجہ کے رہنے والے ہیں۔ انھوں نے مقامی روزنامے گللف نیوز کو بتایا کہ ’میں ہمیشہ پہلے نمبر پر رہنا چاہتا ہوں۔‘

انھوں نے ایک نمبر کی رجسٹریشن پلیٹ حاصل کرنے کے لیے ابتدائی طور پر مقرر کی گئی رقم سے اٹھارہ گناہ زیادہ مالیت ادا کی ہے۔

عارف احمد الزارونی کی جانب سے خریدی گئی نمبر پلیٹ کا شمار متحدہ عرب امارات میں کی مہنگی ترین رجسٹریشن پلیٹ میں نہیں ہوتا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption نیلامی سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی رقم ملی

اس سے قبل سنہ 2008 میں ابو ظہبی میں ایک نمبر والی رجسٹریشن پلیٹ کی نیلامی ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر میں ہوئی تھی۔

ابو ظہبی کا شمار متحدہ عرب امارات کی امیر ترین ریاست میں ہوتا ہے۔

سنیچر کو ہونے والی اس نیلامی میں ساٹھ رجسٹریشن پلیٹ کی نیلامی کی گئی۔

بولی دینے والوں نے سب سے زیادہ دلچسپی 12، 22، 50، 100، 333، 777، 1000، 2016، 2020، 99999، رجسٹریشن نمبروں میں لی۔

نیلامی سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی رقم ملی۔

اسی بارے میں