لڑکی تحفہ دینے پر والدین سمیت 3 گرفتار

تصویر کے کاپی رائٹ Christopher Furlong Getty
Image caption پنسلوینیا میں واقع اس شخص کے گھر سے چھ ماہ سے 18 سالہ کی عمر کی مزید 11 لڑکیاں برآمد کی گئیں

امریکہ میں والدین کی جانب سے معاشی مدد کے بدلے میں 14 سالہ لڑکی کو بڑی عمر کے ایک شخص کو بطور تحفہ دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

پولیس نے نے 43 سالہ ڈینیئل اور اس کی 42 سالہ بیوی سیویلا کوگرفتار کیا جو اس نوجوان لڑکی کے والدین ہیں۔

پولیس نے 51 سالہ لِی کیوپلان کو بھی حراست میں لیا ہے۔

پنسلوینیا میں واقع اس شخص کے گھر سے چھ ماہ سے 18 سالہ کی عمر کی مزید 11 لڑکیاں برآمد کی گئیں۔

یہ سب ایمش ہیں تاہم عدالتی ریکارڈ سے واضح نہیں کہ یہ کہاں سے آئی ہیں۔

ایمش دراصل ایسے عیسائیوں کو کو کہتے ہیں جو بہت سادگی سے رہتے ہیں۔ اور روایتی ہونے کے ساتھ ساتھ انھیں جدید ٹیکنالوجی ٹیلی وژن، کار اور کمپیوٹرز کا استعمال بہت کم کرتے ہیں۔

کاپلان پر دس مختلف جرائم کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

جبکہ لڑکی کے والدین پر جنسی جرم سے متعلق سازش کی فردِ جرم عائد کی گئی۔ دونوں پر اپنے ہی بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کی بھی فردِ جرم عائد کی گئی۔

عداتی دستاویز کے مطابق یہ جوڑا مالی مدد کیے جانے کے باعث کافی شکر گزار تھا۔

انھپوں نے تسلیم کیا کہ وہ اپنے بیٹی کو اس شخص کو دیا جبکہ انٹر نیٹ پر موجود مواد سے انھیں لگا کہ ایسا کرنا قانونی ہوگا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ لڑکی اب 18 برس کی ہے جبکہ کاپلان کے پاس جانے بعد وہ حاملہ ہو گئی۔ 17 برس کی عمر میں وہ دوسری بار حاملہ ہوئئ۔

اس مقدمہ کی سماعت دو اگست سے شروع ہو گی۔

اسی بارے میں