نقل سے روکنے کے لیے الجزائر میں سوشل میڈیا بلاک

الجزائر نے عارضی طور پر ملک بھر میں سوشل میڈیا کو بلاک کر دیا تاکہ سیکینڈری سکول کے امتحانات میں نقل کو روکا جا سکے۔

آدھے طلبہ بیکلوریٹ امتحانات دوبارہ دے رہے ہیں کیونکہ اس سے قبل امتحانی پرچے آن لائن پر لیک کر دیے گئےتھے۔

جون کے اوائل میں بہت سارے طلبہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر امتحانی پرچوں تک رسائی کر سکتے تھے۔

گذشتہ کئی سالوں سے الجزائر بیکلوریٹ کے پرچے لیک ہونے سے روکنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔

الجزائر کی خبر رساں ایجنسی اے پی ایس کو حکام نے بتایا کہ سوشل میڈیا کو عارضی طور پر بلاک کرنے کا فیصلہ اس لیے لیا گیا ہے کہ طلبہ کو سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے جعلی امتحانی پرچوں سے بچایا جا سکے۔

اسی بارے میں