فرنیچر کمپنی آئیکیا کے عجائب گھر کا افتتاح

تصویر کے کاپی رائٹ Ikea

سویڈن کی عالمی شہرت یافتہ فرنیچر کمپنی آئیکیا نے سویڈن کے قصبے آمہلٹ میں کمپنی کے سفر کے حوالے سے عجائب گھر کا افتتاح کیا ہے۔

آمہلٹ وہی قصبہ ہے جہاں آئیکیا کا پہلا سٹور کھلا تھا۔

اس عجائب گھر میں کمپنی کے مشہور ڈیزائنز اور مصنوعات رکھی گئی ہیں جن میں کوفتوں سے لے کر بک شیلف تک شامل ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ IKEA
Image caption آمہلٹ میں آئیکیا کا پہلا سٹور سکیندینویا میں سب سے بڑا سٹور تھا

یہ عجائب گھر اس جگہ قائم کیا گیا ہے جہاں آئیکیا کے بانی انگوار کمپراڈ نے سنہ 1958 میں پہلا سٹور کھولا تھا۔

آئیکیا کے سٹور اب 25 ممالک میں ہیں اور اس کی سالانہ آمدنی 21.5 بلین یورو ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ IKEA
Image caption اینگوار کیمپرڈ نے 17 سال کی عمر میں آئیکیا کمپنی کا آغاز کیا

اس عجائب گھر میں عارضی طور پر بھی کچھ مصنوعات رکھی ہیں جو سال بھر تبدیل ہوتی رہیں گی۔ ابتدائی موضوع کچن کے گرد زندگی پر مرکوز ہوگا۔

تصویر کے کاپی رائٹ IKEA
Image caption کمپنی کے 100ویں ملازم نے سنہ 1959 میں کمپنی میں شمولیت کی اور اس دور کا یونیفارم یہاں آنے والے لوگ دیکھ سکتے ہیں
تصویر کے کاپی رائٹ IKEA
Image caption میوزیم کی مینجر کا کہنا ہےکہ یہاں آنے والے ’آئیکیا کی کہانی کے بہت قریب ہیں‘ مMuseum manager Carina Kloek-Malmsten says visitors "come into close contact with the story of Ikea"
تصویر کے کاپی رائٹ IKEA
Image caption میوزیم میں فرنیچر اور دیگر مصنوعات کے نمونے بھی رکھے گئے ہیں

اسی بارے میں