بھنگ کے پودے جلانے پر بیٹے نے پولیس کو بلا لیا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میں سے کسی کے بھی خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ (فائل فوٹو)

اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا میں ایک شخص نے اس وقت غصے میں آ کر پولیس کو بلا لیا جب اس کو پتہ چلا کہ اس کے والد نے اس کے بھنگ کے پودوں کو آگ میں جھونک دیا تھا۔

مبینہ طور پر آسٹریلی کے شمالی علاقے کے قصبے ہمپٹی ڈو کے رہائشی ایک شخص نے اپنے بیٹے کے ساتھ مسلسل رہنے والے تنازعے کے بعد اس کے لگائے ہوئے پودوں کو آگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بیٹے نے انھیں بلایا اور اس کا مؤقف تھا کہ پودوں کا آگ لگانا اپنے پاس منشیات رکھنے سے زیادہ بڑا جرم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں میں سے کسی کے بھی خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

ڈیوٹی سپرینٹنڈنٹ جورجینسن نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ کہ ’یہ واقعہ گذشتہ شام پیش آیا اور والد نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے کی تمام بھنگ کے پودے آگ میں جھونک دیے اور اسے مکمل طور پر ضائع کر دیا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اس کی وجہ سے بیٹا برہم ہوگیا اور اس نے ہمیں بلایا اور سارے واقعے سے آگاہ کیا۔‘

اسی بارے میں