اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شام میں ’کیمیائی حملے‘ کا شکار ہونے والی سامعہ

روس نے شام میں فضائی بمباری کے لیے پہلی بار ایران کا ایک فضائی اڈا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے جہاں سے حلب سمیت کئی صوبوں پر بمباری کی گئی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ اُن دعووں کی تحقیقات کر رہی ہے جن ميں کہا گيا ہے کہ گذشتہ ہفتے حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کلورین نامي زہریلی گیس کے حملے کیے گئے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کوینٹن سمرول نے اس زہریلی گیس سے متاثر ہونے والی دو سالہ بچی سامعہ کے خاندان سے ملاقات کی، جو رپورٹ کاشف قمر کي زباني پیش کی جا رہی ہے۔

نوٹ: اس رپورٹ کے بعض مناظر ناظرین کے ليے تکليف دہ ہو سکتے ہيں۔