ٹرمپ کے برہنہ مجسمے عوام میں مقبول

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ڈونلڈ ٹرمپ متنازع بیانات پر شہ سرخیوں میں رہتے ہیں

امریکہ کے کئی شہروں میں اچانک ڈونلڈ ٹرمپ کے برہنہ مجسمے مختلف جگہوں پر دیکھے گئے ہیں۔

جمعرات کو نیویارک، لاس اینجلس، کلیولینڈ، سان فرانسیسکو اور سیاٹل میں دیکھے گئے ان مجسموں نے جلد ہی عوام کی توجہ حاصل کر لی۔

کیلیفورنیا کی ایک کمپنی ’انڈکلائن‘نے مختلف مقامات پر رپبلکن جماعت کے متنازع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مجمسے نصب کیے اور ان کی ویڈیوز بنا کر اپنی ویب سائٹ پر جاری کی۔

تصویر کے کاپی رائٹ REUTERS
Image caption مجسموں نے جلد ہی عوام کی توجہ حاصل کر لی

لیکن نیویارک میں تفریحی پارکس کی دیکھ بھال کرنے والے ادارے نے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اپنے ملازمین کو مجسموں کو پارکس سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

اس کے بعد مجسموں کو اکھاڑ دیا گیا۔ لیکن اس سے پہلے دن بھر لوگ مجسمے کو دیکھنے کے لیے رکتے رہے اور اس کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتے رہے۔ رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے مقبول ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption نیویارک میں تفریحی پارکس کے ادارے نے مجسموں کو ہٹانے کا حکم دیا ہے

کئی رپبلکنز نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنے جارحانہ اور متنازع بیانات پر قابو پائیں جن کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے لیکن وہ اپنی انتخابی مہم کے اُسی انداز کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ رپبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تاہم حالیہ دنوں میں ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے جبکہ ان کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن کی مقبولیت بڑھ گئی ہے حال ہی میں ٹرمپ پر اپنے حامیوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام بھی لگا۔

اسی بارے میں