پولیس افسر پر حملے کی منصوبہ بندی پر 10 برس قید

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption سیودت رمضان بیسم کا ارادہ تھا کہ وہ اپریل میں اینزیک ڈے کی تقریبات کے دوران یہ حملہ کرتے

آسٹریلیا میں ایک 19 سالہ نوجوان کو ایک پولیس افسر کو کچلنے اور پھر اس کا سر قلم کرنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

میلبورن میں سیودت رمضان باسم کا ارادہ تھا کہ وہ اپریل میں اینزیک ڈے کی تقریبات کے دوران یہ حملہ کرتے۔

٭ آسٹریلیا میں فوجی تقریب پر حملے کا منصوبہ ناکام

یہ دن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی پہلی جنگِ عظیم میں شرکت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

ان پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کی فرد جرم عائد کی گئی۔

تصویر کے کاپی رائٹ 9news
Image caption بیسم نے اپنے اس منصوبے کے بارے میں برطانیہ میں ایک دوسرے نوجوان سے بات کی تھی

انھیں دہشت گردی پر اکسانے کے الزام میں پانچ برس تک قید کاٹنا ہوگی اس کے بعد اگر یہ طے پایا کہ وہ اب مزید خطرناک نہیں رہے تو انھیں رہا کیا جائے گا۔

باسم نے اپنے اس منصوبے کے بارے میں ایک برطانوی نوجوان سے بھی بات کی تھی جسے اس سال کے آغاز میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

بلیک برن کے تعلق رکھنے والے اس 15 سالہ نوجوان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم وہ برطانیہ میں دہشت گردی کے الزام میں مجرم قرار دیا جانا والے سب سے کم عمر فرد ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ ان دونوں نوجونوں نے آپس میں مذاقاً یہ بھی کہا کہ کینگروز کے جسم میں بنی تھیلی میں دھماکہ خیز مواد ڈال کر اسے پولیس افسروں کی جانب بھگایا جائے۔

اسی بارے میں