BBC News, اردو - صفحۂ اول
Top story - Urdu
لائیو کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو لسبیلہ کے قریب حادثہ، کم سے کم 33 افراد ہلاک
بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے کم سے کم 33 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق کوچ میں اندازاً 41 افراد سوار تھے اور کھائی میں گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
پاکستانی سکولوں میں بلیئنگ: ’ڈر تھا کہ شکایت لگائی تو مزید تشدد کا سامنا کرنا پڑے گا‘
پاکستانی سکولوں میں ریگنگ یا بلیئنگ کوئی نئی بات نہیں لیکن لاہور کے ایک سکول میں بلیئنگ کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد لوگوں کی توجہ اس جانب گئی ہے۔
انڈیا کا شہر دوارکا، جہاں کے مکینوں نے پانی کی کمی کا توڑ بھی ڈھونڈا اور زمین بھی دھنسنے سے بچائی
دہلی کے مضافات میں واقع دوارکا میں علاقہ مکینوں نے زیر زمین پانی پر اپنا انحصار کم کرتے ہوئے متبادل ذرائع ڈھونڈ نکالے ہیں۔
نیپال کے لیے خلیج کے مسلم ممالک اتنے اہم کیوں ہیں؟
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کا ٹھمیل اپنی نائٹ لائف کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن کھٹمنڈو کا باقی حصہ رات 10 بجے تک سو جاتا ہے۔
پوتن کی جبری بھرتی سے بچنے کے لیے برف سے ڈھکے بیابان میں پناہ
گزشتہ سال ستمبر میں جب صدر پوتن نے شہریوں کو جزوی طور پر متحرک کرنے کا اعلان کیا تو ایڈم کالینن نے ایک ہی ہفتے کے اندر جنگل میں بسیرا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سوزوکی انڈیا میں گائے کے گوبر سے حاصل شدہ بائیو گیس سے چلنے والی کاریں بنائے گی
گاڑیاں بنانے والی جاپانی کمپنی سوزوکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ انڈیا میں ایسی کاریں بنائے گی جو گائے کے گوبر سے حاصل ہونے والی بائیوگیس سے چلیں گی۔
’مجھے مدد کی ضرورت ہے‘: اس خاتون کا آخری پیغام جس کی لاش تین سال تک فلیٹ میں رہی
خیال کیا جاتا ہے کہ اکتوبر2017 میں لارا ونہام کو آخری بار زندہ دیکھا گیا تھا۔ اس وقت سرے پولیس افسران نے سرے کاؤنٹی کونسل کا آگاہ کیا تھا کہ لارا ونہام لاپرواہی برت رہی ہیں۔
یروشلم کی یہودی عبادت گاہ پر حملے میں ملوث 13 برس کے فلسطینی کو گرفتار کر لیا: اسرائیلی پولیس
مشرقی یروشلم میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر مبینہ طور پر حملے میں ملوث ایک 13 برس کے فلسطینی لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
دنیا میں رائج مختلف کیلنڈر: جنوبی کوریا میں لوگ تین بار چالیس سال کے کیسے ہوتے ہیں
اس وقت دنیا بھر میں ہر جگہ 2023 کا آغاز ہے۔ لیکن میانمار میں قدم رکھیں تو وہاں 1348 بھی ہے، جبکہ تھائی لینڈ آپ کو 2566 میں دھکیل دے گا، مراکش کے لوگ 1444 میں عبادت کر رہے لیکن زراعت 2972 میں کر رہے ہیں جبکہ ایتھوپیائی 2015 سے گزر رہے ہیں جن کے لیے تیرہ ماہ کا سال ہے۔
مریم نواز کی پاکستان واپسی: کیا وہ مسلم لیگ ن کے لیے نواز شریف کا متبادل بن سکتی ہیں؟
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز تین ماہ تک لندن میں اپنے والد اور سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے ساتھ قیام کے بعد پاکستان واپس پہنچ رہی ہیں ایسے میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا مریم نواز پارٹی کو متحرک کرنے میں کامیاب ہو پائیں گی؟
اسحاق ڈار کا متنازع بیان: ’یہ باضابطہ طور پر نااہلی کا اعلان ہے، اب ہمارا ملک اللہ کے ہاتھ میں ہے‘
پاکستان میں جمعے کے روز انٹر بینک ایک ڈالر کی قیمت لگ بھگ 262 روپے سے تجاوز کر گئی۔ایسے میں وزیر حزانہ اسحق ڈار کے مہنگائی سے متعلق حالیہ بیان نے عوام کے گویا زخموں پر نمک پاشی کر دی ہے اور سوشل میڈیا صارفین ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
پاکستان میں پیاز بھی ’پہنچ سے دور‘: ’پہلے ایک روٹی پر پیاز رکھ کر کھا لیتے تھے، اب وہ بھی ممکن نہیں‘
ہوشربا مہنگائی میں جہاں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں وہاں اب پیاز کی قیمت میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سالن کی مقدار بڑھانے کے لیے پیاز کا استعمال کرنے والے کئی گھرانے اب پیاز خریدتے وقت کئی مرتبہ سوچتے ہیں۔ پیاز کی قیمت میں اضافے کی وجہ آخر ہے کیا؟
’ایٹمی پاور ملک ہے، اس کا کیا حشر کر دیا ہے‘
پاکستان بھر میں پیر کے روز بجلی کی ترسیل میں طویل تعطل کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی رات گئے تک ہی ہو سکی جبکہ کراچی سمیت کچھ جگہوں سے یہ بھی شکایات آتی رہیں کہ بجلی دوبارہ چلی گئی ہے جو کئی گھنٹوں بعد بحال ہوئی۔ شہریوں کی زندگی کیسے ماثر ہوئی، جانیے اس ویڈیو میں۔۔
جب ایک 12 سال کے بچے نے بڑی سفید شارک پکڑ لی
امریکی ریاست فلوریڈا میں 12 سالہ کیمبل کینن یوں تو گھر والوں کے ساتھ مچھلی پکڑنے گئے تھے لیکن ان کے خواب و خیال میں بھی یہ نہ تھا کہ ایک بڑی سفید شارک کانٹے میں آ کر پھنس جائے گی۔
عمران خان کا بی بی سی اردو کو خصوصی انٹرویو: ’نئے آرمی چیف کے ساتھ کوئی ریلیشن شپ نہیں‘
عمران خان کا کہنا ہے کہ اُن کا نئے آرمی چیف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مجبور ہو جائے گی کہ وہ اپریل میں الیکشن کروائے۔
دلی کی جامع مسجد: امام کی تقرری پر تنازع کیوں؟
دلی میں واقع جامع مسجد وہاں کی ثقافت اور تاریخ کا اہم حصہ رہی ہے۔ اس مسجد کے امام نسل در نسل ایک ہی خاندان سے مقرر ہوتے آئے ہیں مگر اب یہ تقرری تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔
ڈرامہ کوئین
بی بی سی کی نئی آڈیو سیریز میں آپ کی اپنی زندگی کی کہانیاں سنیے
بات سرحد پار
تقسیمِ برصغیر کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر بی بی سی اردو اور ہندی کی مشترکہ پروڈکشن ایک خصوصی آڈیو سیریز ’بات سرحد پار: سرحد کے پار بات چیت‘ پیش کی جا رہی جس کے ذریعے ہم اس مشترکہ ثقافت اور ورثے کی ان کہانیوں، یادوں اور باتوں کو کہنے اور سننے جا رہے ہیں۔
پاکستان میں ڈالروں کی کمی، عام لوگ ضروری اشیا کے لیے پریشان
پاکستان میں زرِ مبادلہ کے زخائر پانچ ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں جو گزشتہ دس سال میں کم ترین سطح ہے۔ ملک میں ڈالروں کی کمی کی وجہ سے انتہائی ضروری اشیا کی درآمد مشکل ہو گئی ہے۔
فِشنگ ٹرالروں کے خلاف گوادر سراپا احتجاج کیوں؟
اگر ٹرالِنگ بنا کسی روک ٹوک کے ہو تو نہ صرف مقامی مچھیروں کا روزگار متاثر ہوتا ہے بلکہ مچھلیوں کی نسلیں بھی ختم ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
سویڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن نذرِآتش کرنے کا واقعہ، پاکستان اور ترکی کی شدید مذمت
سویڈن اور نیدرلینڈز کے بعد گذشتہ روز ڈنمارک میں بھی قران نذرِ آتش کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پاکستان اور ترکی کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
عمران خان نے جھوٹے الزام سے ہماری جان خطرے میں ڈالی، قانونی جواب زیر غور: بلاول
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ان کے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری پر جھوٹے الزامات لگائے جس کے خلاف قانونی کارروائی زیرِ غور ہے۔
روپے کی ریکارڈ تنزلی کہاں جا کر رُکے گی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے کیا اثرات ہوں گے؟
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے ڈالر کا ریٹ فکس رکھنے کی پالیسی کو ترک کر دیا ہے اور اب آئی ایم ایف کی شرط مان لی ہے تاکہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ مزاکرات کو کامیاب بنایا جا سکے۔
ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ: پاکستان دلدل میں کھڑا ہے، معاشی ترقی اللہ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار
انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 260 روپے سے تجاوز کر گئی ہے مگر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس کا قصور وار سابقہ حکمراں جماعت تحریک انصاف کو ٹھہرایا ہے جس نے ان کے مطابق پاکستان کو ’دلدل میں کھڑا کیا۔‘
سینسرشپ اور گرفتاریاں: انڈین حکومت کو وزیرِ اعظم مودی پر بنائی گئی دستاویزی فلم پر اعتراض کیا ہے؟
انڈیا میں آج کل وزیرِ اعظم نریندر مودی پر بی بی سی کی بنائی گئی ڈاکیومینٹری کا بہت چرچہ ہے لیکن انڈین حکومت کی جانب سے اسے ’پروپیگینڈا‘ قرار دیا گیا ہے اور اسے سوشل میڈیا سے ہٹانے کے علاوہ اس کی سکریننگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
انڈین فضائیہ کے دو طیاروں کی دوران پرواز ٹکر، ایک پائلٹ ہلاک
انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کے جنوب میں فوجی مشقوں کے دوران انڈیا فضائیہ کے دو طیاروں میں دوران پرواز ٹکر سے ایک پائلٹ ہلاک اور دو پائلٹ زخمی ہوئے ہیں۔
’کارپوریٹ تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے‘ کا الزام: انڈین ارب پتی کی دولت سے دو دن میں 20 ارب ڈالر کا صفایا
امریکی انوسٹمنٹ کمپنی ہنڈن برگ ریسرچ کی جانب سے بدھ کو ایک رپورٹ شائع کی گئی تھی جس کا عنوان تھا کہ 'دنیا کے تیسرے سب سے امیر شخص نے کارپوریٹ تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ کیسے دیا؟'
نگران وزیرِ کھیل کا عہدہ قبول کرنے کے بعد وہاب ریاض پی ایس ایل کھیل پائیں گے؟
بی بی سی کی جانب سے جب وہاب ریاض کو اس حوالے سے سوالات بھیجے گئے تو انھوں نے اس بات کی تو تصدیق کی کہ انھیں نگران وزیرِ کھیل کے منصب کی آفر ہوئی ہے تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اس آفر کو قبول کریں گے یا نہیں۔ تاحال وہاب ریاض کی جانب سے اس عہدے کا حلف نہیں اٹھایا گیا۔
ایک دن میں دو اعزاز: ون ڈے کے بعد 2022 کے بہترین کرکٹر کا اعزاز بھی بابر اعظم کے نام
پاکستان میں بابر اعظم کی کپتانی زیر بحث ہو نہ ہو مگر آئی سی سی نے انھیں سال کا بہترین کرکٹر اور ایک روزہ میچوں (ون ڈے) کا بہترین کرکٹر برائے سال 2022 قرار دیا ہے۔ اور 2022 کی بہترین ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی انھیں ہی سونپی گئی ہے۔
شدید ٹھنڈ میں الیکٹرک کمبلوں کی نعمت جو زحمت بھی بن سکتی ہے
ایک برطانوی کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ آن لائن فروخت ہونے والے ایسے کمبل جو بجلی سے چلتے ہیں، الیکٹرک شاک یعنی بجلی کے جھٹکے کا سبب بن سکتے ہیں۔
کرائے کی کوکھ: مشہور شخصیات اب اس پر کھل کر بات کیوں کر رہی ہیں؟
مشہور شخصیات کی ایسی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو بچے پیدا کرنے کے لیے ’سروگيٹ‘ (کرائے کی کوکھ) کا سہارا لے رہے ہیں اور اس متعلق کھل کر بات بھی کر رہے ہیں۔
’گوچی بیگ دیکھ کر لوگ جال میں پھنستے ہیں‘، راتوں رات امیر ہونے کے خواب دکھانے والی جعلی سکیم
انڈیا میں مالی جرائم کے ادارے نے 'کیو نیٹ‘ نامی ایک ڈائریکٹ سیلنگ کمپنی (ایسی کمپنی جو براہ راست صارفین کو اشیا فروخت کرتی ہو) پر ’معصوم سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد‘ سے جعلسازی کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ڈیوڈرینٹ سے 14 سالہ بچی کی موت:’لوگ نہیں جانتے کہ ان میں موجود مواد کتنا خطرناک ہو سکتا ہے‘
والد کا کہنا ہے کہ اسے بستر اور چادروں پر ڈیوڈرینٹ سپرے کرنا پسند تھا کیوںکہ اس کی خوشبو سے اسے راحت محسوس ہوتی تھی۔
’پٹھان‘ کا پہلے ہی روز 106 کروڑ کا بزنس مگر جعلی ریویوز میں فلم ’ایک دم بکواس‘
بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ اس وقت فینز اور نقاد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کا ایک روز میں ریکارڈ کاروبار اور مختلف آرا پر مبنی ریویوز زیر بحث ہیں۔
دنیا کے خاتمے میں باقی وقت بتانے والی گھڑی کو 90 سیکنڈ آگے کر دیا گیا
یہ گھڑی سنہ 1947 میں شروع کی گئی تھی اور اس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ ہماری دنیا انسانیت کے اقدامات کی وجہ سے خاتمے کے کس قدر قریب پہنچ چکی ہے۔
وہ خلاباز جو پراسرار حادثے کے نتیجے میں خلا سے سیدھا زمین پر آ گِرا
یہ 24 اپریل سنہ 1967 کی بات ہے جب سوویت یونین نے اپنے تازہ ترین خلائی مشن سویوز ون کے تباہ کن حادثے اور جہاز میں موجود خلاباز کی موت کا اعلان کیا۔
زمین کا سب سے پراسرار حصہ سست ہو گیا: یہ دن اور رات کے اوقات میں فرق ڈال سکتا ہے، تحقیق
زمین کا یہ اندرونی مرکزی حصے کس طرح گردش کرتا ہے اس بارے میں جاننا کئی دہائیوں سے سائنسدانوں کے درمیان بحث کا موضوع رہا ہے۔
’سونے کے دل‘ والی حنوط شدہ لاش جسے 2300 سال قبل ایک تابوت میں دفن کیا گيا تھا
واضح رہے کہ اس چودہ پندرہ سالہ لڑکے کی لاش تو انیس سو سولہ میں دریافت کی گئی تھی تاہم تقریباً ایک صدی تک یہ ممی قاہرہ میں مصر کے میوزیم میں درجنوں حنوط شدہ لاشوں کے ساتھ سٹور میں پڑی رہی
خصوصی رپورٹس
شہنشاہ اکبر کی ’آیا‘ ماہم انگہ: مغل سلطنت کی طاقتور ترین خاتون جن کے زوال کا باعث ان کا بیٹا بنا
ماہم انگہ ذہین اور قابل تھیں۔ شاہی گھرانہ اور حرم ان کے ہاتھ میں تھا، سو جلد ہی اکبر کے درباری معاملات کو سنبھال لیا۔ وہ نوعمر شہنشاہ کی سیاسی مشیر اور مغل سلطنت کی ممکنہ طور پر دوسری طاقتور ترین شخصیت بن گئیں۔
خون آلود سیٹ پر ارشد شریف کے بال اور آئی فون: متضاد دعوے اور تحقیقات سے جڑے اہم سوال
صحافی ارشد شریف 23 اکتوبر کی رات کینیا کے علاقے مگاڈی میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہوئے تھے۔ بی بی سی کی ٹیم کینیا میں جاری تحقیقات میں پیشرفت جاننے کے لیے نیروبی پہنچی اور اس کیس سے جڑے مختلف کرداروں سے بات چیت کی۔ ہم نے یہ سمجھنے کی کوشش کی ہے کہ اب تک کی تحقیقات میں کس نوعیت کے تضاد اور خامیاں ہیں۔
جوتے کی مدد سے کس طرح پنجاب میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو پکڑا گیا؟
پنجاب کے شہر چونیاں سے کم عمر بچے غائب ہو رہے تھے اور پولیس انھیں تلاش کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی تھی، مگر پھر جوتے کے ایک نشان نے پولیس کو قاتل تک پہنچا دیا۔۔۔ پنجاب میں سنگین جرائم کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش کیسے مجرموں کو تختہ دار تک پہنچا رہی ہے؟
ماہ چوچک بیگم: مغل بادشاہ اکبر کے لیے ’دردِ سر‘ ثابت ہونے والی سوتیلی ماں، جنھوں نے کابل پر حکومت کی
جب ماہ چوچک پہلی بار ہمایوں سے ملیں تو وہ بولنے سے بھی شرماتی تھیں۔ یہاں تک کہ ہمایوں کوان کا نام جاننے سے پہلے دو بار پوچھنا پڑا مگر ہمایوں کی موت کے بعد اس شرمیلی لڑکی کو اپنے عزائم ظاہر کرنا تھے۔