گوادر میں ادبی میلے کی صوتی جھلکیاں
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

گوادر میں ہونے والے چار روزہ ادبی میلے کی صوتی جھلکیاں

بلوچستان کے شہر گوادر میں چار روز ادبی میلہ اختتام پر پہنچا۔ گوادر پر سیاسی بحث مباحثہ تو عام ہے لیکن علمی ادبی بحث کم ہی نظر آتی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے منعقد کردہ اس میلے میں اردو کے علاوہ بلوچی اور براہوی ادب پر بھی بات کی گئی۔ مقررین نے ماضی اور حال کی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ ہمارے ساتھی ریاض سہیل بھی اس میلے میں موجود تھے اور انہوں نے گوادر سے یہ رپورٹ بھیجی ہے۔