لاہور میں دھماکے کی تصاویر

لاہور میں حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے دوران ہونے والے دھماکے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہوئے ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے دوران ہونے والے دھماکے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 49 زخمی ہوئے ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

پولیس کے مطابق غیر قانونی تجاوزات کو ہٹائے جانے کا کام ارفع کریم آئی ٹی ٹاور کے قریب سبزی منڈی میں کیا جا رہا تھا جب یہ دھماکہ ہوا۔

،تصویر کا کیپشن

صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں اب تک 26 افراد ہلاک اور 49 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے کہا تھا کہ دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔‘

،تصویر کا کیپشن

جس جگہ یہ دھماکہ ہوا ہے وہ مصروف علاقہ ہے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب ہے۔ حکومت پنجاب کے ترجمان ملک احمد کے مطابق یہ علاقہ ریڈ زون میں آتا ہے جہاں پر وی آئی پی موومنٹ ہوتی ہے۔

،تصویر کا کیپشن

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو ڈی آئی جی پولیس حیدر اشرف نے بتایا کہ یہ خودکش دھماکہ تھا۔

،تصویر کا کیپشن

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا

،تصویر کا کیپشن

جس جگہ یہ دھماکہ ہوا ہے یہ کوٹ لکھپت کا علاقہ ہے جہاں بہت بڑے علاقے پر غیر قانونی تجاوزات تھیں۔