’ہمیں پاکستان کی قدر کرنی چاہیے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

لیبر پارٹی کے رہنما کہتے ہیں کہ دنیا کو پاکستان کے کردار کی قدر کرنی چاہیے

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کہتے ہیں کہ پاکستان ایسا ملک ہے جس کے ساتھ عزت سے پیش آنا چاہیے اور اس پر باہر سے تنقید نہیں ہونی چاہیے۔ بی بی سی اردو کے عادل شاہ زیب سے بات کرتے ہوئے لیبر پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف ہر ملک اپنے حوالے سے کوششیں کر رہا ہے اور ضرورت ہے کہ اسے سراہا جائے۔

عادل شاہ زیب نے ان سے پہلا سوال یہ پوچھا کہ وہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم پر آنگ سان سوچی کو کیا پیغام دینا چاہیں گے؟