’فلم مرزیا سائیں ظہور اور اختر چنال زہری کی آوازوں کے بغیر ادھوری ہوتی‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’فلم مرزیا سائیں ظہور اور اختر چنال زہری کی آوازوں کے بغیر ادھوری ہوتی‘

رنگ دے بسنتی اور بھاگ ملکا بھاگ جیسی کامیاب فلموں کے بعد ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرہ مرزا صاحباں کے عشق کی داستان ہماری سکرین تک لائے ہیں۔

اس کہانی کو سوچتے، لکھتے اور بناتے آٹھ سال لگ گئے۔ منجھے ہوئے اداکار اوم پوری اور برطانوی اداکار آرٹ ملک کے علاوہ نوجوان جوڑی سیامی خیر اور ہردورشن کپور، جو انیل کپور کے بیٹے ہیں فلم کے ہیڈلائینرز ہیں۔

ہماری ساتھی فیفی ہارون نے مرزیا کے لندن پریمیئر کے موقعے پر فلم کے ہدایتکار اور ہیرو، ہیروئین سے بات چیت کی۔ سنیئے ان کی دلچسپ گفتگو۔