سڈنی کے ساحل پر مجسموں کا سالانہ میلہ، تصاویر میں
سڈنی کے بونڈی اور تماراما ساحلوں کے درمیان سمندر کے کنارے منعقد ہونے والی مجسموں کی نمائش دیکھنے کے لیے پانچ لاکھ سیاح آتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
یہ نمائش سڈنی کے بونڈی اور تماراما ساحلوں کے درمیان سمندر کے کنارے منعقد ہوتی ہے جسے دیکھنے کے لیے پانچ لاکھ سیاح آتے ہیں۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
یہ اس نمائش کا 20واں سال ہے اور اس سال 17 ممالک سے 100 سے زیادہ مجسمہ ساز اس میں شریک ہیں۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اس نمائش میں کسی مخصوص خیال کے تحت بنائے گئے فن پارے نہیں رکھے جاتے بلکہ فنکاروں کی تخلیقی آزادی کا خیال کیا جاتا ہے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اب روزانہ تو سڈنی کے شہریوں کو تماراما کے ساحل پر ایک سات میٹر اونچا گینڈا ریت میں دبا دیکھنے کا موقع تو نہیں ملتا۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ان فن پاروں تک رسائی تو آسان ہے تاہم ان کی تنصیب ایک آسان کام نہیں۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
بانس اور سٹیل سے بنا یہ گولہ ساحل پر نصب کرنے میں ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت لگا۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
یہ ساحلِ سمندر پر تفریح کے لیے آنے والے افراد کے لیے فن پارے دیکھنے کا ایک نادر موقع ہے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
سمندر کنارے مجسموں کی یہ نمائش جب شروع ہوئی تو یہ ایک روزہ ہوتی تھی اور اسے دیکھنے 25 ہزار افراد آئے تھے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
1997 کی اس نمائش میں شامل 20 فنکاروں کو اس برس دوبارہ مدعو کیا گیا ہے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
یہ نمائش 20 اکتوبر سے چھ نومبر تک جاری رہے گی۔