بالی وڈ راؤنڈ اپ: رنبیر کی میڈیا سے دل کی باتیں

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
بالی وڈ راؤنڈ اپ: ’عامر خان پاگل انسان ہیں‘

رنبیر کپور آجکل میڈیا اور اپنے فینز کے ساتھ بڑے کھل کر دل کی باتیں کر رہے ہیں۔ کچھ عرصے پہلے انھوں نے کترینہ کیف کے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں باتیں کیں جو کافی حیران کن تھا کیونکہ میڈیا کی قیاس آرائیوں کے باوجود بھی دونوں ہی اپنے رشتے کے بارے میں خاموش رہتے تھے۔ ویسے یہ فلم سٹارز بھی اپنی ہی شخصیت اور زندگی کے پہلوؤں کو فلم کی ریلیز کے لیے محفوظ رکھتے ہیں۔

اب رنبیر اپنی کامیابی اور ناکامیوں کی داستان لے بیٹھے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی کامیابی کی کبھی قدر نہیں کی تھی لیکن جب وہ ناکام ہوئے تو انھیں اس بات کا احساس ہوا کیونکہ جب ان کی فلمیں ہٹ ہو رہی تھیں تو لوگ ان کی تعریفیں کرتے تھے انھیں انڈسٹری کا اگلا سپر سٹار کہنے لگے تھے لیکن جب ان کی فلمیں فلاپ پونے لگیں تو سب کچھ بدل گیا۔

بہرحال اب رنبیر کی تمام امیدیں ان کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ سے وابستہ ہیں۔ حالانکہ فلم بڑی مشکل سے ریلیز ہوئی ہے اور لگتا ہے کہ انھیں مایوسی نہیں ہوگی کیونکہ فلم متنازع ہو کر اتنی مشہور ہو گئی ہے کہ ہر کوئی فلم دیکھنے کا خواہش مند نظر آرہا ہے اور اس کا سہرا کافی حد تک راج ٹھاکرے اینڈ کمپنی کے سر ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Sattyagarah
Image caption فلم گول مال کے ہیرو اجے دیو گن بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ فلم کا سیکوئل بہت خراب تھا

بالی وڈ میں مختلف فلموں کا سیکوئل، ری میک اور فرینچائز کا سلسلہ کیا شروع ہوا کہ فلمسازوں نے پیچاری پبلک کو ہی تختہ مشق بنا ڈالا۔ مثال کے طور پر فلم 'شعلے' کے بدلے رام گوپال ورما کی' آگ' عبرت کا نشان سمجھی جاتی ہے۔ پھر بھی فلمساز اس بھیڑ چال کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

ایسے فلمسازوں میں سے ایک ہیں روہت شیٹی جن کی فلم 'گول مال' عجیب وغریب کامیڈی کے ساتھ باکس آفس پر اچھا کاروبار کیا کیا کہ انھوں نے اس کے سیکوئل کے بھر مار کر دی حالانکہ اب روہت اور خود فلم کے ہیرو اجے دیو گن بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ فلم کا سیکوئل بہت خراب تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں اجے اور روہت کا کہنا تھا کہ گول مال ریٹرن انتہائی خراب فلم تھی اور اب انھیں اس غلطی کا احساس ہو رہا ہے۔ امید ہے کہ روہٹ ایسی غلطی پھر نہیں دہرائیں گے۔

Image caption رنویر سنگھ اور دپیکا پادوکون کے افیئر کی خبریں بھی میڈیا سے آئی تھیں اور اب یہ جوڑا ہے یا نہیں یہ بھی وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کیونکہ میڈیا کے مطابق دونوں میں بریک اپ ہوچکا ہے

فلم سٹارز کے 'لو افیئرز' بھی عجیب ہوتے ہیں جو میڈیا کی خبروں میں شروع ہوتے ہیں اور ان کا بریک اپ بھی میڈیا میں ہی ہو جاتا ہے۔ اس طرح کی کئی مثالیں موجود ہیں جن میں رنبیر اور کترینہ سر فہرست ہیں ایسے ہی ایک اور جوڑا رنویر سنگھ اور دپیکا پادوکون کا ہے اب یہ جوڑا ہے یا نہیں یہ بھی وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کیونکہ میڈیا انہیں جوڑا کہتا ہے جبکہ انھوں نے اس بات کی نہ کبھی تصدیق کی اور نہ تردید. پہلے ان کی نزدیکیوں کی خبریں آئیں اور اب بریک اپ کی لیکن قصور شاید میڈیا کا بھی نہیں کیونکہ جب میڈیا نے ان سے ان کے رشتے کے بارے میں سوال کیے جواب گول مول ہی مِلا یہ تو وہی بات ہوئی صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔۔۔

Image caption کرن جوہر نے اپنے بارے میں انکشاف کیا کہ 'وہ بوٹوکس کراتے ہیں اور انھوں نے اپنی ناک کی بھی سرجری سے ٹھیک کروائی ہے

کرن جوہر اپنی فلم کے حوالے سے پچھلے کچھ ہفتوں سے خبروں میں چھائے رہے جو شاید ان کے لیے کافی نہیں تھا۔ بہر حال کرن جوہر نے اپنے بارے میں ان کشاف کرنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ 'وہ بوٹوکس کراتے ہیں اور انھوں نے اپنی ناک بھی سرجری سے ٹھیک کروائی ہے لیکن ان کی انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ ایسا کرتے ہیں۔ حالانکہ کرن نے جو کہا وہ کوئی بڑا انکشاف نہیں کیونکہ سبھی کو اندازہ ہے کہ بالی ووڈ میں کاسمیٹک سرجری کا رواج عام ہے۔

لیکن سوال یہ ہے کہ اس وقت اس طرح کے انکشافات کا کیا مطلب ہے۔ دراصل کرن جوہر کا ٹی وی شو 'کافی ود کرن' شروع ہو رہا ہے اب اس شو کی پبلسٹی کے لیے بھی تو کوئی گرما گرم خبر کی ضرورت تھی اور کرن نے یہ تیر اسی وقت کے لیے بچا کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں