فلم فورس 2 میں جان ابراہم ’دیسی ریمبو‘ ہیں

تصویر کے کاپی رائٹ FORCE2
Image caption جان ابراہم اور سوناکشی سنہا نے فلم 'فورس2' میں اہم کردار اد کیے ہیں

بالی وڈ کے اداکار جان ابراہم کی نئی فلم 'فورس2' ریلیز ہو گئی ہے۔

پانچ برس قبل ان کی فلم فورس آئی تھی جس میں ان کی اداکاری کی تو تعریف ہوئی تھی لیکن فلم باکس آفس پر کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔

ان کی پرانی فلم 'فورس' سے 'فورس 2' کافی مختلف ہے۔ لیکن ایک چیز نہیں بدلی اور وہ ہیں خود جان ابراہم۔

بی بی سی کے سوشانت موہن نے ان کی اس فلم کا جائزہ لیا ہے۔

ان کے مطابق جان کی اداکاری میں جذبات کے تاثرات کی کمی اب بھی جھلکتی ہے۔

ٹیڑھی مسکراہٹ اور چہرے پر غصے کے علاوہ اور کوئی اظہار ان کے چہرے پر بہت کم ہوتا ہے۔ لیکن انہیں اتنی فنکارانہ اداکاری کی ضرورت بھی نہیں ہے کیونکہ جب وہ ایکشن کرتے ہیں تو آپ کو ہالی وڈ کے ریمبو کا کردار یاد آ جاتا ہے۔ دراصل وہ دیسی ریمبو ہیں۔

فلم 'فورس 2' میں جان ابراہم پہلے سے زیادہ خطرناک دکھائی دیتے ہیں اور ایکشن سے بھرپور ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ FORCE2
Image caption اس فلم میں سوناکشی سنہا انڈین خفیہ ایجنسی را کی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس فلم میں سوناکشی سنہا انڈین خفیہ ایجنسی را کی ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انھوں نے اپنی پچھلی فلم 'اکیرا' میں ایکشن سے بھرپور کردار نبھایا تھا۔ اس وجہ سے ان کا اس فلم میں ایکشن نہ کرنا تھوڑا تکلیف دہ ہے۔

فلم 'فورس 2' میں آپ کو جگہ جگہ جان ابراہم حب الوطنی اور ملک میں بدلتے ماحول کا حوالہ دیتے نظر آتے ہیں۔

اس فلم کی سب سے بڑی کمی جان اور سوناکشی کی اداکاری ہے۔ ان کی اداکاری میں تنوع کی کمی ہے۔

لیکن بعض جگہوں پر جب جان ابراہم ایکشن کرتے ہیں تو تاثرات کے اظہار کی غلطی قابل معافی بھی ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں